’پُشپا 2: دی رول‘، کامیابی کے نئے ریکارڈز بنانے کے لیے تیار، ریلیز کب ہوگی؟

ہفتہ 26 اکتوبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ساؤتھ انڈین فلم ’پُشپا‘ کی بے پناہ مقبولیت کے بعد ہی سے اس فلم کی سیکول کی باز گشت تھی، لہٰذا اب کئی سال کے انتظار کے بعد اب ’پ پشپا 2: دی رول‘ کی ریلیز کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

ساؤتھ انڈین کے سپرہٹ اداکار اَلُو ارجن کے لیڈ رول کے ساتھ فلمائی جانے والی فلم ’پُشپا‘ کی بے مثال کامیابی کے بعد اب اس فلم کے پارٹ ٹو ’پشپا 2: دی رول‘ کی ریلیز کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:ماہرہ خان کو بھارتی فلم میں موقع کیوں دیا گیا، ہدایتکار کے انکشاف پر پرستاروں کو مایوسی

ریلیز پروڈکشن میں مسلسل تاخیر کے بعد بالآخر اب ’پُشپا 2: دی رول‘5 دسمبر 2024 کو ریلیز کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔ بولی ووڈ کو پیچھے چھوڑ دینے والے ساؤتھ انڈیا سنیما کی مووی اب بیک وقت کئی زبانوں میں ریلیز کی جاتی ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ ماضی کی طرح یہ فلم بھی تیلگو، تمل، ملایالم، ہندی اور بنگالی سمیت 6 زبانوں میں پیش کی جا رہی ہے۔

’پُشپا 2: دی رول‘ کی ہدایت کار سو کمار ہیں، اور ’پُشپا‘ پارٹ ون کی طرح اس بار بھی سپر اسٹار الو ارجن کے ساتھ مقبول اداکارہ رشمیکا مندنا بطور ہیروئن آ رہی ہیں۔

فلم کی ریلیز کے حوالے منو رنجن پنڈتوں کا کہنا ہے کہ ’پُشپا 2: دی رول‘ باکس آفس پر خوب کامیابیاں سمیٹے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایشیا کپ 2025: سپر فور مرحلے کا شیڈول جاری، کون کس کے خلاف کھیلے گا؟

چمن میں دھماکا: 5 افراد جاں بحق، وزیراعظم اور وزیراعلیٰ بلوچستان کی مذمت

وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب کا کامیاب دورہ مکمل کرکے لندن پہنچ گئے

گوگل ڈاؤن: دنیا بھر میں جی میل، یوٹیوب، سرچ اور ڈرائیو متاثر

خواتین کے پیٹ کے گرد چربی کیوں بڑھتی ہے؟

ویڈیو

اسلام آباد میں اولمپئین ارشد ندیم کے نام سے شاہراہ منسوب کرنے کا فیصلہ

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا شگفتہ انٹرویو

سعودی عرب اور پاکستان کسی بھی جارح کیخلاف ہمیشہ ایک رہیں گے، سعودی وزیر دفاع خالد بن سلمان

کالم / تجزیہ

پاک سعودی دفاعی معاہدہ، لڑائیوں کا خیال بھی شاید اب نہ آئے

سعودی پاکستان دفاعی معاہدے کی عالمی میڈیا میں نمایاں کوریج

چارلی کرک کا قتل