نئے چیف جسٹس نے پریکٹس اینڈ پروسیجر کمیٹی میں جسٹس منصور اور جسٹس منیب کو شامل کر لیا

ہفتہ 26 اکتوبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اپنا پہلا انتظامی قدم اٹھاتے ہوئے چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ 2023 کے تحت قائم کردہ کمیٹی کی تشکیل نو کردی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: جسٹس منیب کا بینچ میں بیٹھنے سے انکار، چیف جسٹس نے پریکٹس اینڈ پروسیجرکمیٹی کا اجلاس طلب کر لیا

چیف جسٹس یحییٰ کی سربراہی میں نئی ​​تشکیل کردہ 3 رکنی کمیٹی میں جسٹس سید منصور علی شاہ اور جسٹس منیب اختر بحیثیت اراکین شامل کیے گئے ہیں۔

آج صبح ایوان صدر میں چیف جسٹس آف پاکستان کا حلف اٹھانے کے بعد جسٹس یحییٰ آفریدی کی جانب سے کی جانیوالی عدالت عظمیٰ کی پریکٹس اینڈ پروسیجر کمیٹی کی تشکیل نو کا رجسٹرار سپریم کورٹ کی جانب سے باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ترمیمی آرڈیننس 2024 عدالت میں چیلنج

مذکورہ نوٹیفکیشن کے مطابق چیف جسٹس یحییٰ آفریدی سمیت کمیٹی میں عدالت عظمیٰ کے سینئر ترین جج جسٹس سید منصور علی شاہ اور جسٹس منیب اختر شامل ہوں گے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل سپریم کورٹ کی مذکورہ کمیٹی میں سبکدوش چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ سمیت جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس امین الدین خان شامل تھے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

’تیرے بن 2‘ کا باضابطہ اعلان، وہاج علی اور یمنیٰ زیدی ایک بار پھر جلوہ گر ہوں گے

آن لائن کیب ڈرائیور کا جعلی ایپ کے ذریعے کرایہ بڑھانے کا انکشاف، کمپنی کا ڈرائیور کیخلاف کارروائی کا اعلان

مشرق وسطیٰ جنگ عالمی معیشت کے لیے خطرہ، شرحِ نمو اور مہنگائی پر شدید اثرات متوقع، سربراہ ورلڈ ورلڈ بینک

جنوبی ایشیائی افراد میں امراض کا تناسب زیادہ کیوں ہے؟ اب تک کی سب سے بڑی تحقیق کا آغاز

اسلام آباد میں اہم ٹریفک ایڈوائزری: مختلف شاہراہوں پر ڈائیورژنز، ریڈ زون مکمل بند

ویڈیو

لائیواسلام آباد مذاکرات: بغیر کسی معاہدے کے واپس جا رہے ہیں، تاہم بات چیت کے دروازے بند نہیں کیے، امریکی نائب صدر جے ڈی وینس

امریکا اور ایران ایک میز پر، آگے کیا ہونے جا رہا ہے؟

عرب میڈیا سے تعلق رکھنے والی صحافی پاکستانیوں سے متاثر، امریکا ایران مذاکرات میں پاکستان کی ثالثی اہم قرار دیدی

کالم / تجزیہ

معرکۂ امن، اسلام آباد کی دہلیز پر بدلتی دنیا

وہیل چیئر پر دنیا کی سیاحت کرنے والی مہم جُو خواتین

اسلام آباد میں آخری اوور