تقرریاں و تبادلے: لاہور ہائی کورٹ میں وفاق، نگران صوبائی حکومت اور الیکشن کمیشن کی طلبی

پیر 10 اپریل 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

الیکشن کمیشن کا نگران حکومت پنجاب کو تقرر و تبادلوں کا مکمل اختیار دینے کے معاملے پر لاہور ہائی کورٹ میں سماعت ہوئی۔ اہم کارروائی کے بعد عدالت نے سماعت 11 اپریل تک ملتوی کر دی۔

عدالت نے الیکشن کمیشن کے نوٹیفیکیشن کےخلاف تحریک انصاف کی درخواست پرسماعت کی، عدالت نے وفاقی حکومت، حکومت پنجاب، الیکشن کمیشن کونوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔ عدالت نے الیکشن کمیشن کے ذمہ دار افسر کو بھی آئندہ سماعت پر طلب کرلیا۔

پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے فواد چوہدری اور ہمایوں اخترعدالت میں پیش ہوئے۔  پی ٹی آئی کے وکیل ظفر اقبال منگن اور مبین الدین قاضی نے عدالت میں دلائل دیئے۔ پی ٹی آئی نے موقف اپنایا کہ ایک ہی نوٹیفیکیشن کے ذریعے الیکشن کمیشن نے نگران حکومت پنجاب کو تقرر و تبادلوں کا مکمل اختیار دے دیا۔ الیکشن کمیشن کا اقدام الیکشن ایکٹ اور ملکی قوانین اور عدالتی فیصلوں کی خلاف ورزی ہے۔ تقرر و تبادلوں کے لیے قانونی جواز ہونا آئینی اور قانونی تقاضا ہے۔

وکلا نے اپنے موقف میں مزید کہا کہ نگران حکومت پنجاب کو سیاسی مفادات کے لیے تقرر و تبادلوں کے مکمل اختیارات دئیے گئے، لہذا عدالت سے استدعا کی جاتی ہے کہ عدالت الیکشن کمیشن کی جانب سے تقرر و تبادلوں کے جاری کردہ نوٹیفیکیشن کو کالعدم قرار دے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

مصنوعی ذہانت نے اختلافی مضمون لکھ کر شائع بھی کردیا، ماہرین نے خطرے کی گھنٹی بجادی

مشرق وسطیٰ کشیدگی: پاکستان اور چین کا فوری جنگ بندی پر زور، امن کے لیے 5 نکات پیش کردیے

امت مسلمہ کے اتحاد کی ضرورت پہلے سے کہیں زیادہ بڑھ گئی ہے، طاہر اشرفی

پیٹرولیم مصنوعات کی اسمگلنگ اور ذخیرہ اندوزی کے خلاف سخت اقدامات کیے جائیں، وزیراعظم کی ہدایت

کے پی ٹی اور رومانیہ کی بندرگاہ قسطنطہ کے درمیان تاریخی مفاہمتی یادداشت پر دستخط

ویڈیو

گلگت بلتستان کے گاؤں سے وطن سے محبت اور آزادی کی قدر کا پیغام

پاکستان میں مہنگے فیول نے کیب ڈرائیورز اور مسافروں کو بھی مشکل میں ڈال دیا

نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار بیجنگ پہنچ گئے، ایران پر بات کریں گے: چین

کالم / تجزیہ

پاکستان کا فیصلہ کیا ہوگا؟

ہم بہت خوش نصیب ہیں، ہم بہت بدنصیب ہیں

ایک حادثہ جس نے میڈیا کی بلوغت کا ثبوت دیا