نیوزی لینڈ 69 سال بعد بھارتی سرزمین پر ٹیسٹ سیریز جیتنے میں کامیاب

ہفتہ 26 اکتوبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بھارتی شہر پونے کے مہاراشٹر کرکٹ ایسوسی ایشن اسٹیڈیم میں کھیلے گئے دوسرے ٹیسٹ میچ کے تیسرے روز ہی نیوزی لینڈ نے بھارت کو 113 رنز سے شکست دے کر پہلی بار بھارت میں ٹیسٹ سیریز اپنے نام کر لی۔ بھارت کو 12 سال بعد شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

 بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان 3 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے دوسرے میچ میں بھارت کو چوتھی اننگز میں جیت کے لیے 359 رنز کا بڑا ہدف ملا، لیکن ایک بار پھر مچل سینٹنر نے بھارتی سورماؤں کو ’ناکوں چنے جبوا دیے‘ مچل سینٹنر دوسری بار 5 وکٹیں حاصل کرنے میں کامیاب رہے۔

بھارت کو شکست دے کر نیوزی لینڈ نے 3 میچوں کی سیریز میں 0۔2 کی برتری حاصل کر کے سیریز بھی جیت لی، سیریز کا ایک میچ باقی ہے اور بھارت کو وائٹ واش سے بچنے کے لیے تیسرا میچ جیتنا لازمی ہو گا۔

نیوزی لینڈ کے ہاتھوں ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں ہوم گراؤنڈ پر بھارت کو تاریخ میں پہلی بار شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے اور نیوزی لینڈ نے بھی بھارتی سرزمین پر پہلی بار ٹیسٹ سیریز جیت کر تاریخ رقم کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:تیسرے ٹیسٹ میں بھارت کو شکست، آسٹریلیا ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئن شپ کے فائنل میں پہنچ گیا

یہ ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئن شپ (ڈبلیو ٹی سی) میں بھی کسی سیریز میں نیوزی لینڈ کی پہلی جیت تھی۔  بلیک کیپس نے بھارت میں اپنے 37 ٹیسٹ میچوں میں سے صرف 2 میچ جیتے تھے اور سیریز سے پہلے سری لنکا سے بھی 0-2 سے ہار گئے تھے۔ تاہم نیوزی لینڈ نے ہوم گراؤنڈ پر بھارت کے طویل غلبے کو ختم کر دیا۔

بھارت کو آخری بار دسمبر 2012 میں ہوم گراؤنڈ پر ٹیسٹ سیریز میں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا جب اسے انگلینڈ نے 1-2 سے شکست دی تھی۔ اس کے بعد سے بھارتی کرکٹ ٹیم نے ہوم گراؤنڈ پر لگاتار 18 سیریز جیتی ہیں اور صرف 4 میچوں میں اسے شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ یہ اب بھی کسی ملک کی جانب سے ہوم گراؤنڈ پر ٹیسٹ سیریز جیتنے کا سب سے طویل سلسلہ ہے جس میں دوسرا نمبر آسٹریلیا  کا ہے جس نے 2 مختلف مواقع پر لگاتار 10 سیریز جیت رکھی ہیں۔

مزید پڑھیں:انڈر 19 ایشیا کپ: پاکستان اور بھارت کو شکست، بنگلہ دیش، امارات فائنل میں

بھارت نے 22 فروری2017 تک 19 میچوں میں ناقابل شکست رہنے کے تسلسل کے ساتھ اپنا غلبہ برقرار رکھا تاہم 2 میچ ڈرا بھی ہوئے۔ اس عرصے کے دوران  بھارت نے فروری -مارچ 2013 میں آسٹریلیا کے خلاف اپنا پہلا وائٹ واش بھی کیا اور 2015 میں اس وقت کی عالمی نمبر ایک جنوبی افریقہ کی ٹیم کو0 ۔ 3سے شکست دی۔

بھارت نے 2024 میں بنگلہ دیش سیریز تک 53 میں سے 42 میچ جیتے، چار ہارے اور 7 میچ ڈرا ہوئے۔ تاہم نیوزی لینڈ اپنے ٹیسٹ کھیلنے کی 69 سالہ طویل تاریخ میں بھارتی سرزمین پر پہلی بار ٹیسٹ سیریز جیتنے میں کامیاب ہوا ہے۔ یہ 2000 کے بعد سے بھارت کی ہوم گراؤنڈ پر تیسری سیریز ہار تھی اور نیوزی لینڈ سے سیریز 4331 دنوں کے طویل وقفے کے بعد ہاری ہے۔

فروری 2013 سے اکتوبر 2024 تک بھارت کی ہوم گراؤنڈز پر سیریز جیتنے کی تاریخ

آسٹریلیا کے خلاف 0۔4  سے فتح – 2012/13

ویسٹ انڈیز کے خلاف0۔ 2 سے فتح – 2013/14

جنوبی افریقہ کے خلاف 0۔ 3 سے فتح – 2015/16

نیوزی لینڈ کے خلاف 0 – 3 سے فتح – 2016/17

انگلینڈ کے خلاف 0۔4  سے فتح – 2016/17

بنگلہ دیش کے خلاف 0۔ 1 سے فتح – 2016/17

آسٹریلیا کے خلاف 2-1 سے فتح – بی جی ٹی 2016/17

سری لنکا کے خلاف  0۔ 1 سے  فتح – 18 ۔2017

افغانستان کے خلاف 0۔ 1سے  فتح – 2018

ویسٹ انڈیز کے خلاف 0۔ 2 سے  فتح – 2018/19

جنوبی افریقہ کے خلاف0 ۔3 سے فتح – 2019/20

بنگلہ دیش کے خلاف 0۔ 2  سے فتح – 2019/20

انگلینڈ کے خلاف 1۔3 سے فتح – 2020/21

نیوزی لینڈ کے خلاف  0۔ 1سے فتح – 2021/22

سری لنکا کے خلاف 0۔ 2  سے فتح – 2021/22

آسٹریلیا کے خلاف 1۔2 سے فتح – 2022/23

انگلینڈ کے خلاف 1۔3 سے فتح – 2023-24

بنگلہ دیش کے خلاف 0۔ 2 سے فتح -25 ۔2024

نیوزی لینڈ کے خلاف 0-2 کی شکست – 25 ۔2024

 

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp