کویت میں غیرملکیوں پر ایک سے زیادہ گاڑی رکھنے پر پابندی، وجہ کیا ہے؟

اتوار 27 اکتوبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

کویت کی وزارت داخلہ نے ٹریفک ضوابط میں کئی تبدیلیاں متعارف کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔ ان میں ٹریفک خلاف ورزیوں پر بھاری جرمانے اور غیرملکیوں کے لیے گاڑیوں کی ملکیت پر پابندیاں شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:مصحف الکویت ایپ کا اجرا، قرآن مجید کی جدید خصوصیات کی حامل اشاعت   

کویتی وزارت داخلہ کے ایک عہدیدار اسسٹنٹ انڈر سیکرٹری ٹریفک امور اور آپریشننز میجر جنرل یوف الخدہ نے میڈیا سے گفتگو میں کہ نئے قانون میں غیرملکیوں کو صرف ایک گاڑی رکھنے کی اجازت دی گئی ہے۔

یہ پابندی ملک میں ٹریفک کا رش کم کرنے اور روڈ سیفٹی کو بہتر بنانے کے اقدام کا حصہ ہے۔ کویت میں اس وقت 25 ملین گاڑیاں رجسٹرڈ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ ٹریفک قانون 1976 میں متعارف کرایا گیا تھا اور اس میں خلاف ورزیوں پر جرمانے اور سزائیں زیادہ سخت نہیں ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:کویت نے ویزا حد کیخلاف ورزی کرنے والوں کو ملک بدر کرنا شروع کردیا

نئے قانون میں سب سے کم جرمانہ ممنوعہ علاقے میں پارکنگ پر 15 کویتی دینار اور سنگین خلاف ورزی پر جرمانہ پانچ ہزار کویتی دینار تک ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ کویت میں اوسط یومیہ 300 ٹریفک خلاف ورزیاں ہوتی ہیں جن میں 90 فیصد لاپروای سے ڈرائیونگ یا دوران ڈرائیونگ موبائل فون کے استعمال کی وجہ سے ہوتی ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

انٹرنیشنل مقابلۂ قرأت کے لیے مختلف ممالک کے قرّاء کی پاکستان آمد شروع

ٹرمپ کے بارے میں ڈاکومنٹری کی متنازع ایڈیٹنگ، بی بی سی کا ایک اور عہدیدار مستعفی

وفاقی حکومت کا سونے کی درآمد و برآمد پر پابندی ختم کرنے کا فیصلہ

یورپی یونین انڈو پیسفک فورم: اسحاق ڈار کی سنگاپور کے وزیرِ خارجہ اور بنگلادیشی سفیر سے غیررسمی ملاقات

ٹی20 ورلڈ کپ 2026: پاکستان اور بھارت ایک ہی گروپ میں، میچ 15 فروری کو کولمبو میں ہوگا

ویڈیو

میڈیا انڈسٹری اور اکیڈیمیا میں رابطہ اور صحافت کا مستقبل

سابق ڈی جی آئی ایس آئی نے حساس ڈیٹا کیوں چوری کیا؟ 28ویں آئینی ترمیم، کتنے نئے صوبے بننے جارہے ہیں؟

عدلیہ کرپٹ ترین ادارہ، آئی ایم ایف کی حکومت کے خلاف چارج شیٹ، رپورٹ 3 ماہ تک کیوں چھپائی گئی؟

کالم / تجزیہ

ثانیہ زہرہ کیس اور سماج سے سوال

آزادی رائے کو بھونکنے دو

فتنہ الخوارج، تاریخی پس منظر اور آج کی مماثلت