کوئٹہ کی دبئی مارکیٹ، جہاں امپورٹیڈ اشیائے ضروریہ سستے داموں دستیاب ہیں

پیر 28 اکتوبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بڑھتی مہنگائی کے سبب عام آدمی کے لیے دو وقت کی روٹی پورا کرنا مشکل ہوچکا ہے۔ مہنگائی کے اس دور میں اشیائے ضروریہ عام آدمی کی قوت خرید سے باہر ہوتی جارہی ہیں۔ ایسے میں بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں متوسط طبقے سے تعلق رکھنے والے افراد نے اشیائے ضروریہ حاصل کرنے کے لیے دبئی مارکیٹ کا رخ کرنا شروع کردیا ہے۔

اس مارکیٹ میں موجود استعمال شدہ اشیا بیرون ممالک سے درآمد کی جاتی ہیں جن میں کچن کا سامان، کپڑے، پرفیوم، بیگ، بجلی اور گیس سے چلنے والے ہیٹرز اور سجاوٹی اشیاء سمیت ہر اقسام کا سامان موجود ہیں۔

دبئی مارکیٹ میں ہر وقت خریداروں کا تانتا بندھا رہتا ہے۔ شہری کہتے ہیں کہ ہزاروں روپے کا سامان چند سو روپے میں ملنا کسی غنیمت سے کم نہیں۔

دکاندار کہتے ہیں کم قیمتوں کے باعث یہاں آنے والوں کے لیے خریداری کیے بنا لوٹنا ناممکن ہے۔

دبئی مارکیٹ کو پاکستان کی سب سے سستی امپورٹیڈ مارکیٹ بھی کہا جاتا ہے، تاہم یہاں موجود نایاب اشیا کی خریداری کے لیے آئے شہری لاکھوں روپے بھی خرچ کر دیتے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

صدر ٹرمپ کی خاتون صحافیوں سے بدتمیزی، ایئر فورس ون کی ویڈیو وائرل

خیبرپختونخوا: سٹون کرشنگ کیس میں عدالت نے درخواست نمٹا دی، حکمنامہ بعد میں جاری ہوگا

سپریم کورٹ: مخصوص نشستوں کے کیس میں جزوی اپیلیں منظور کرنے کا فیصلہ

وفاقی آئینی عدالت: یوٹیلیٹی اسٹور ملازم کی برطرفی کیس کی سماعت غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی

آئی فونز اور دیگر اسمارٹ فونز پر بھاری ٹیکسوں کا معاملہ پارلیمانی کمیٹی میں اٹھایا جائے گا

ویڈیو

مردوں کےعالمی دن پر خواتین کیا سوچتی ہیں، کیا کہتی ہیں؟

کوئٹہ کے مقبول ترین روایتی کلچوں کا سفر تندور کی دھیمی آنچ سے دلوں تک

27ویں ترمیم نے چیخیں نکلوا دیں، فیض حمید کیس میں بڑا کھڑاک

کالم / تجزیہ

پاک افغان تناؤ، جے شنکر کے بیان سے امید باندھیں؟

تحریک انصاف کو نارمل زندگی کی طرف کیسے لایا جائے؟

فواد چوہدری کی سیز فائر مہم اور اڈیالہ جیل کا بھڑکتا الاؤ