تحریک انصاف نے ججز تقرری کے لیے متوقع جوڈیشل کمیشن کا حصہ بننےکا فیصلہ کیا ہے، پی ٹی آئی کی سیاسی کمیٹی کے خصوصی اجلاس میں اس کمیشن کے لیے پارلیمنٹ سے 2 اراکین کی نامزدگی پر اتفاق کرتے ہوئے اسے عمران خان کی منظوری سے مشروط کیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق پی ٹی آئی کی سیاسی کمیٹی کے خصوصی اجلاس نے فیصلہ کیا ہے کہ مذکورہ فیصلے کی توثیق کور کمیٹی اور حتمی منظوری اڈیالہ جیل میں قید بانی پی ٹی آئی عمران خان دیں گے۔ کوبھیجاجائے گا۔
یہ بھی پڑھیں:
متوقع پارلیمانی کمیشن میں حزبِ اختلاف کی نمائندگی کے لیے 2 ناموں کا اعلان بانی پی ٹی آئی کی منظوری کے بعد ہوگا۔
تحریک انصاف کی سیاسی کمیٹی کےخصوصی اجلاس کے اعلامیہ کےمطابق پی ٹی آئی نے ’جوڈیشل کمیشن آف پاکستان‘ کا حصہ بننےکافیصلہ کیا ہے، کمیٹی نے اپنے اجلاس میں متوقع کمیشن کے لیے دونوں ایوانوں سے اراکین نامزد کرنے پر اتفاق کیا ہے۔
مزید پڑھیں:
اعلامیہ کےمطابق سیاسی کمیٹی کو کمیشن ارکان کی نامزدگی کے لیے اسپیکر قومی اسمبلی کی جانب سے بھیجے گئے خط پر بریفنگ دی گئی، 13 اراکین پر مشتمل جوڈیشل کمیشن کی ذمہ داریوں میں اضافہ کیاگیا ہے، کمیشن سپریم کورٹ، ہائیکورٹس اور شرعی عدالت کے ججز تعینات کرے گا۔
کمیٹی کو بریفنگ میں بتایا گیا ہے کہ 13 رکنی کمیشن کے فیصلے اراکین کی سادہ اکثریت سے ہوں گے، متوقع کمیشن میں حزب اختلاف کے 2اراکین کا کردار انتہائی اہمیت کا حامل ہے، یہی وجہ ہے کہ پی ٹی آئی کی سیاسی کمیٹی نے جوڈیشل کمیشن کا حصہ بننے کی تجویز متفقہ طور پر منظور کی ہے۔