مخصوص نشستوں کے کیس کے معاملے پر سپریم کورٹ میں توہین عدالت کی درخواست دائر کی گئی ہے۔
مخصوص نشستوں کے کیس میں توہین عدالت کی درخواست رہنما پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) بیرسٹر سلمان اکرم راجہ نے دائر کی ہے جس میں الیکشن کمیشن کے ممبران کو فریق بنایا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: چیف جسٹس اقلیتی فیصلے کا حصہ، کیا ایسا پہلی بار ہوا ہے؟
سلمان اکرم راجہ نے سپریم کورٹ سے استدعا کی ہے کہ الیکشن کمیشن کو مخصوص نشستوں سے متعلق 12 جولائی 2024 کے فیصلے پر فوری طور پر عملدرآمد کا حکم دیا جائے اور کمیشن ممبران کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے۔
CamScanner 10-28-2024 12.52 (1) by Syed Awad on Scribd
واضح رہے کہ سپریم کورٹ کے فل بینچ نے رواں برس 12 جولائی کو پارلیمنٹ کی مخصوص نشستوں کے حصول کے لیے تحریک انصاف کی حمایت یافتہ سنی اتحاد کونسل کی درخواست پر مقدمے کا محفوظ شدہ فیصلہ سنایا تھا، جس کے تحت قومی اسمبلی کی مخصوص نشستیں پی ٹی آئی کا حق قرار پائی تھیں۔
یہ بھی پڑھیں: تحریک انصاف کو مخصوص نشستیں نہیں ملیں گی، فیصل واوڈا کا دعویٰ
8 ججوں کے مقابلے میں 5 کی مخالفت سے اکثریتی فیصلہ جسٹس منصورعلی شاہ نے سنایا تھا، جس کے مطابق پی ٹی آئی کی مخصوص نشستیں حکومتی اتحاد میں شامل جماعتوں کو دینے اور پشاور ہائیکورٹ کی جانب سے اسے برقرار رکھنے کے دونوں فیصلے بھی کالعدم قرار دیے گئے تھے۔