سابق وفاقی وزیر اطلاعات و سینیئر سیاستدان فواد چوہدری نے عمران خان کی جانب سے پارٹی اور قیادت کے خلاف بیان بازی سے باز رہنے کے پیغام پر ردعمل دے دیا۔
سماجی رابطے کی سائٹ ’ایکس‘ پر اپنے ایک بیان میں انہوں نے لکھا کہ عمران خان کا حکم ملا ہے کہ تنقید نہیں کرنی تو اب کیا کرسکتے ہیں۔
عمران خان کا حکم ملا ہے کہ تنقید نہیں کرنی ، تو اب کیا کر سکتے ہیں 🤫 Good Luck
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) October 28, 2024
واضح رہے کہ فواد چوہدری ان دنوں پی ٹی آئی کی موجودہ قیادت کے خلاف سخت زبان استعمال کررہے تھے۔
فواد چوہدری نے پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما و لیگل ٹیم کے اہم رکن سلمان اکرم راجا کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔
اس کے علاوہ فواد چوہدری نے مطالبہ کیا تھا کہ موجودہ حالات میں بشریٰ بی بی اور علیمہ خان کو پارٹی کی باگ ڈور سنبھالنی چاہیے۔
فواد چوہدری کی جانب سے سخت زبان استعمال کرنے پر آج عمران خان نے فیصل چوہدری کے ذریعے فواد چوہدری کو پیغام پہنچایا کہ وہ محتاط رہیں۔
فیصل چوہدری اور سلمان اکرم راجا کے درمیان عمران خان نے آج صلح بھی کرائی ہے، جن کے درمیان کچھ اختلافات پیدا ہوگئے تھے۔