مسجد قبا میں 19 ملین سے زیادہ زائرین کی آمد، جدید سہولیات کا اہتمام

پیر 28 اکتوبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

مسجد قبا جو اسلامی تاریخ کی اولین مسجد ہونے کے سبب دنیا بھر کے مسلمانوں کے لیے خاص اہمیت رکھتی ہے، رواں سال کے آغاز سے اب تک 19 ملین سے زیادہ زائرین کی میزبانی کرچکی ہے۔

یہ اعداد و شمار سعودی وژن 2030 کے تحت مسجد اور زائرین کے لیے فراہم کی گئی خدمات کی کامیابی کا مظہر ہیں۔

یہ بھی پڑھیں سعودی عرب میں سیاحت کے شعبہ نے نئے ریکارڈ قائم کردیے

مسجد قبا میں زائرین کے لیے مختلف سہولیات کا اہتمام کیا گیا ہے تاکہ ان کا قیام آرام دہ اور عبادات سہل ہوں۔ وضو اور پانی کی ضروریات کے لیے روزانہ 98 ہزار لیٹر پانی فراہم کیا جارہا ہے۔

اس کے علاوہ مسجد کا رقبہ بھی بڑھایا گیا ہے، جس میں 8 ہزار مربع میٹر کے نئے حصے شامل کیے گئے ہیں، اور عبادت کے لیے 14 ہزار مربع میٹر سے زیادہ رقبہ قالینوں سے مزین کیا گیا ہے۔

زائرین کی بڑھتی تعداد کے پیش نظر نمازوں کی ادائیگی کے لیے 168 ہزار رکعات کے مواقع فراہم کیے گئے، جبکہ معمر اور خصوصی افراد کے لیے خصوصی گاڑیوں کا بندوبست کیا گیا ہے، جو انہیں آرام دہ طریقے سے مسجد تک پہنچاتی ہیں۔

مزید برآں زائرین کے آرام کو یقینی بنانے کے لیے مسجد میں 1500 سے زیادہ ایئر کنڈیشننگ اور وینٹیلیشن یونٹس نصب کیے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں عمرہ زائرین کے لیے خوشخبری، سعودی ایئر لائنز کے کرایوں میں بڑی کمی

یہ تمام اقدامات مدینہ ریجن ڈویلپمنٹ اتھارٹی اور خدمت زائرین پروگرام کے تحت کیے جا رہے ہیں، جو سعودی حکومت کے وژن 2030 کا حصہ ہیں۔ اس وژن کا مقصد مقدس مقامات کو جدید سہولیات سے آراستہ کرنا اور زائرین کے لیے بہتر تجربہ فراہم کرنا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp