آئین کی گولڈن جوبلی منانے کے بجائے فسطائیت کی نئی کہانیاں لکھی جا رہی ہیں، فواد چوہدری

پیر 10 اپریل 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

رہنما تحریک انصاف فواد چوہدری نے لاہور ہائی کورٹ کے باہر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکومت نے آکر نگران سیٹ اپ کا بیڑا غرق کر دیا ہے۔ الیکشن کمیشن نے نگران حکومت کو ٹرانسفر پوسٹنگ کے لامحدود اختیارات دے دیے ہیں اور یہ کھلے عام آئین کی خلاف ورزی ہے۔

فواد چوہدری نے کہا، لاہور ہائی کورٹ نے الیکشن کمیشن کو نوٹس دیا ہے کہ آپ نے کیسے اومنی آڈر دے دیا کہ جس طرح سے دل کرے، ٹرانسفر کردیں۔ ہم نے 22 لوگوں پر اعتراض کیا تھا جس پر الیکشن کے پاس اب 3دن رہ گئے ہیں۔ انہوں نے فیصلہ کرنا ہے کہ ان کو ٹرانسفر کرنا ہے کہ نہیں کرنا۔ یہ بائیس آفیسرز جو ہیں یہ پنجاب سے دربدر ہوں گے انکے کیریئر بھی اب ختم ہو گئے ہیں

فواد چوہدری نے مزید کہا کہ الیکشن کمیشن کی حیثیت تو پہلے پہ منشی الیکشن کمیشن کی ہے۔ ان کے ہر فیصلے پر ہمیں ہائی کورٹ میں ہی آنا پڑے گا۔ پاکستان کے آئین سے الیکشن کو ختم کرنے کا مطلب پاکستان کے آئین کو دفن کرنا ہے۔ پارلیمنٹ میں جو قراداد منظور کرائی گئی، اس کے منظور کرنے والوں میں آدھے لوگ وہ ہیں جو ریزرو سیٹ پر آئے ہوئے ہیں، وہ ہمیں رابطہ کرکے کہتے ہیں کہ ہمارے خلاف عدالت نہ جائیں، ہم نے تو قرارداد پڑھی بھی نہیں۔  فواد چوہدری نے کہا کہ جن 42لوگوں نے دستخط کئے ہیں ان میں وزیراعظم شامل ہی نہیں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آئین کو قرار دادوں سے نہیں بدلا جا سکتا، یہ لوگ جو قراردادیں پیش کر رہے ہیں، آئین کی خلاف ورزی کر رہے ہیں۔ ہم پٹیشن دائر کر رہے ہیں، ان کے خلاف توہین عدالت لگے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایشیا کپ 2025: سپر فور مرحلے کا شیڈول جاری، کون کس کے خلاف کھیلے گا؟

چمن میں دھماکا: 5 افراد جاں بحق، وزیراعظم اور وزیراعلیٰ بلوچستان کی مذمت

وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب کا کامیاب دورہ مکمل کرکے لندن پہنچ گئے

گوگل ڈاؤن: دنیا بھر میں جی میل، یوٹیوب، سرچ اور ڈرائیو متاثر

خواتین کے پیٹ کے گرد چربی کیوں بڑھتی ہے؟

ویڈیو

اسلام آباد میں اولمپئین ارشد ندیم کے نام سے شاہراہ منسوب کرنے کا فیصلہ

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا شگفتہ انٹرویو

سعودی عرب اور پاکستان کسی بھی جارح کیخلاف ہمیشہ ایک رہیں گے، سعودی وزیر دفاع خالد بن سلمان

کالم / تجزیہ

پاک سعودی دفاعی معاہدہ، لڑائیوں کا خیال بھی شاید اب نہ آئے

سعودی پاکستان دفاعی معاہدے کی عالمی میڈیا میں نمایاں کوریج

چارلی کرک کا قتل