اسلام آباد میں معیاری کھانا اب صرف 100 روپے میں، مگر کہاں؟

منگل 29 اکتوبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اسلام آباد کی نجی یونیورسٹی کی طالبات نے 100 روپے میں معیاری کھانا فراہم کرنے کا ایک منفرد منصوبہ شروع کردیا۔

فوڈ اے ٹی ایم کی منتظم جویریہ خان کہتی ہیں کہ اس کام کو شروع کرنے کا مقصد اس سفید پوش طبقے کی مدد کرنا ہے جو مفت کھانا لینا پسند نہیں کرتا۔ انہوں نے کہا کہ یہی وجہ ہے کہ انہوں نے اس کھانے کی قیمت 100 روپے رکھی ہے یعنی ہفتہ بھر مینیو چاہے کچھ بھی ہو لیکن اس کی قیمت صرف 100 روپے ہے۔

اس منصوبے کی ایک انفرادیت یہ بھی ہے کہ اسے صرف خواتین نے شروع کیا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ وہ روزانہ کی بنیاد پر 200 افراد کو کھانا فروخت کرتی ہیں جبکہ جمعے کو 300 افراد کا کھانا دستیاب ہوتا ہے جو تقریباً کچھ ہی منٹوں میں سارا کھانا فروخت ہو جاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: مسائل کے حل سے فلاحی کاموں تک ’فکس اِٹ‘ کا سفر کیسے طے ہوا؟

جویریہ خان نے کہا کہ یہاں لوگ ہمارے آنے سے پہلے ہی انتظار میں بیٹھے ہوتے ہیں۔ انہوں نے  مزید کہا کہ ہم اسے مستقبل میں شہر کی باقی جگہوں پر بھی متعارف کروانا چاہتے ہیں تاکہ زیادہ سے زیادہ افراد اس سے مستفید ہو سکیں۔

فوڈ اے ٹی ایم سے کھانا خریدنے والے افراد کا کہنا ہے کہ کھانا بہترین ہے اور اس کی قیمت بھی خاصی کم ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اگر 100 روپے میں سلاد، 2 روٹیاں اور سالن مل جائے تو اس سے بہترین اور کیا ہو سکتا ہے کیونکہ مہنگائی کے اس دور میں 100 روپے میں تو کسی ہوٹل سے صرف سالن بھی نہیں ملتا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

مچھر دانی میں ڈیوٹی، سیکیورٹی گارڈ کی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر بحث چھیڑ دی

بھارتی آئل ریفائنریز کی جانب سے ایرانی تیل کی ادائیگیاں چینی کرنسی یوآن میں کرنے کا انکشاف

امریکی جوہری اور خلائی پروگرام سے وابستہ 10 سائنسدانوں کی پراسرار ہلاکت، ٹرمپ کا تحقیقات کا حکم

اسلام آباد اور خیبرپختونخوا میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 5.5 ریکارڈ

شی جن پنگ آبنائے ہرمز کھلنے پر بہت خوش، چین میں ملاقات تاریخی ہو سکتی ہے، صدر ٹرمپ

ویڈیو

پاکستان کا دنیا کو امن کا واضح پیغام

ایران اور امریکا دونوں پاکستان کی قیادت کے مداح، پاکستانی اس بات پر شاداں

امریکا ایران مذاکرات کا فائنل راؤنڈ، اسلام آباد ایک بار پھر شاندار میزبانی کے لیے تیار

کالم / تجزیہ

امریکا ایران مذاکرات: کیا ہونے جا رہا ہے؟

ہنساتے ببو برال کی اداس کہانی

جب پاکستان ہے تو کیا غم ہے؟