آئین کے 50 برس مکمل ہونے پر ڈی چوک پر ’یادگار دستور‘ کا سنگ بنیاد رکھ دیا گیا

پیر 10 اپریل 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

آئین کے 50 سال مکمل ہونے پر ڈی چوک پر ’یادگارِ دستور‘ کا سنگ بنیاد رکھ دیا گیا ہے۔ اسپیکر قومی اسمبلی راجا پرویز اشرف نے وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب سمیت ارکان پارلیمنٹ کی بڑی تعداد کے ہمراہ ’یادگارِ دستور‘ کا سنگ بنیاد رکھا۔

اسپیکر قومی اسمبلی راجا پرویز اشرف نے کہا کہ سی ڈی اے 14 اگست 2023 سے قبل ڈی چوک میں یادگار دستور مکمل کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ 10 اپریل 1973 کو متفقہ آئین کا منظور ہونا اہم قومی سنگ میل ہے۔

اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا اسلامی، وفاقی، پارلیمانی اور جمہوری آئین کا خاکہ قائد اعظم محمد علی جناح نے اپنی پہلی تقریر میں ہی دے دیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ میں سمجھتا ہوں 14 اگست 1947 کے بعد 10 اپریل 1973 سب سے اہم دن تھا جب متفقہ آئین بنا۔

راجا پرویز اشرف نے کہا دنیا کے اکثر ممالک میں دستور کی یادگار موجود ہے۔ میاں رضا ربانی اور ان کی پوری کمیٹی کو مبارکباد پیش کرتا ہوں جنہوں نے یادگار کی تعمیر کا فیصلہ کیا۔ امید ہے جلد اس یادگار کو مکمل کیا جائے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ یادگار کے ڈیزائن کے لیے ملک گیر مقابلہ کروایا جائے گا اور آئین کے شایان شان ڈیزائن کی منظوری دی جائے گی ۔ شاہراہ دستور پر یادگار کے ساتھ ایک باغ بھی تعمیر کیا جا رہا ہے جس سے شہریوں کو تفریح بھی میسر آئے گی۔ امید ہے یادگارِ دستور میں آئین پر دستخط کرنے والی تاریخی شخصیات کو مناسب انداز میں خراج تحسین پیش کیا جائے گا۔

اسپیکر نے کہا کہ یادگار کے تقدس کو برقرار رکھا جائے گا۔ امید ہے سی ڈی اے اس طرف خصوصی توجہ دے گا۔ انہوں نے تمام سیاسی جماعتوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آئیے ہم سب تمام اختلافات سے بالاتر ہو کر اپنے محسنوں کا شکریہ ادا کریں۔

اسپیکر قومی اسمبلی نے پارلیمنٹ کے سبزہ زار میں واقع یادگارِ شہدا پر حاضری دی اور پھول پیش کیے۔ سپیکر نے ڈی چوک میں یادگار کے افتتاح کے طور پر باغ کا پہلا پودا بھی لگایا۔ اس موقع پر ملکی ترقی، خوشحالی، آئین کی سربلندی اور جمہوریت کے استحکام کے لیے خصوصی دعا بھی کی گئی۔

اسپیکر راجا پرویز اشرف نے پارلیمنٹ ہاؤس میں 1973 کے آئین کی منظوری سے متعلقہ تاریخی تصاویر پر مبنی تصویری نمائش کا افتتاح بھی کیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایشیا کپ 2025: سپر فور مرحلے کا شیڈول جاری، کون کس کے خلاف کھیلے گا؟

چمن میں دھماکا: 5 افراد جاں بحق، وزیراعظم اور وزیراعلیٰ بلوچستان کی مذمت

وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب کا کامیاب دورہ مکمل کرکے لندن پہنچ گئے

گوگل ڈاؤن: دنیا بھر میں جی میل، یوٹیوب، سرچ اور ڈرائیو متاثر

خواتین کے پیٹ کے گرد چربی کیوں بڑھتی ہے؟

ویڈیو

اسلام آباد میں اولمپئین ارشد ندیم کے نام سے شاہراہ منسوب کرنے کا فیصلہ

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا شگفتہ انٹرویو

سعودی عرب اور پاکستان کسی بھی جارح کیخلاف ہمیشہ ایک رہیں گے، سعودی وزیر دفاع خالد بن سلمان

کالم / تجزیہ

پاک سعودی دفاعی معاہدہ، لڑائیوں کا خیال بھی شاید اب نہ آئے

سعودی پاکستان دفاعی معاہدے کی عالمی میڈیا میں نمایاں کوریج

چارلی کرک کا قتل