’ایسا لگ رہا ہے ماہرہ کشتی لڑنے جا رہی ہیں‘، ماہرہ خان کی ریمپ واک پر صارفین کے دلچسپ تبصرے

منگل 29 اکتوبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان کی سپر اسٹار ماہرہ خان کو فیشن شو میں ریمپ واک کرنے پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے جبکہ صارفین ان کے واک کرنے کے انداز پر دلچسپ تبصرے بھی کررہے ہیں۔

سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہے جس میں اداکارہ ماہرہ خان ایک فیشن شو میں پرجوش انداز میں واک کرتی نظر آئیں۔ تاہم مداحوں کو اداکارہ و ماڈل کا یہ انداز بلکل پسند نہیں آیا اور انہوں نے ماہرہ خان کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by MHF Magazine 🇵🇰 (@mhf.magazine)


ویڈیو وائرل ہوئی تو سوشل میڈیا صارفین اس پر مختلف تبصرے کرتے نظر آئے، ان تمام تبصروں میں کوئی بھی ماہرہ خان کے کی اس ریمپ واک کی تعریف کرتا نظر نہیں آیا، ایک صارف نے لکھا کہ انہیں لگا ماہرہ خان اڑنے لگی ہیں۔

شائستہ وسیم نامی صارف نے ماہرہ خان کی ریمپ واک پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ اسے واک کون کہتا ہے جبکہ نورین خان نے لکھا کہ ماہرہ خان واک کر رہی ہیں یا ڈانس کرتے ہوئے آ رہی ہیں۔ ایک صارف نے لکھا کہ ماہرہ اوور ایکٹنگ کر رہی ہیں۔

ویڈیو کے کمنٹ سیکشن میں ناقدین نے ماہرہ کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ ایسا لگ رہا ہے ماہرہ کشتی لڑنے آرہی ہیں۔

کئی صارفین نے ماہرہ خان کو پاگل قرار دیا تو کسی نے کہا کہ ایسا لگ رہا ہے ماہرہ خان گرنے والی ہیں۔ ایک صارف نے تو حد ہی کردی اور لکھا، ’باجی کو اسپرنگ لگ گئے ہیں، ٹک ہی نہیں رہیں۔‘

یاد رہے کہ یہ پہلی مرتبہ نہیں جب ماہرہ کو تنقید کا نشانہ بنایا گیا ہو اس سے قبل بھی اداکارہ کو کئی مرتبہ تنقید کا سامنا کرنا پڑ چکا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp