سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات کے لیے پولنگ، 17 امیدوار مدمقابل

منگل 29 اکتوبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات کے لیے پولنگ پولنگ کے عمل کا آغاز ہوچکا ہے۔

سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے انتخابات کے لیے پولنگ سے قبل ملک کے مختلف حصوں میں پولنگ اسٹیشنز قائم کردیے گئے تھے جہاں 4021 وکلا ووٹرز نئے صدر، سیکریٹری اور دیگر عہدیداران کے انتخاب کے لیے آج اپنا رائے حق دہی استعمال کریں گے۔ سپریم کورٹ پرنسپل سیٹ پر 769 وکلا اپنا حق رائے استعمال کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: کنٹرولڈ جمہوریت کے بعد کنٹرولڈ عدلیہ قبول نہیں، وکلا رہنماؤں کی پریس کانفرنس

کتنے امیدوار میدان میں؟

سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے الیکشن میں صدر سمیت 8 مختلف عہدوں کے لیے 17 امیدوار مدمقابل ہیں۔ سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے انتخابات کے لیے عاصمہ جہانگیر اور حامد خان کے گروپ میں سخت مقابلہ ہے۔ عاصمہ جہانگیر گروپ کی طرف سے میاں محمد رؤف عطا صدر، ملک زاہد اسلم اعوان سیکریٹری جبکہ چوہدی تنویر اختر فاننس سیکریٹری کے عہدے کے لیے امیدوار ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: 26 ویں آئینی ترمیم پر وکلا کیا سوچ رہے ہیں؟

حامد خان گروپ کے منیر احمد کاکڑ صدر، سلمان صدیقی سیکریٹری جبکہ میر اورنگزیب فنانس سیکریٹری کے عہدے کے لیے امیدوار ہیں۔ صدارت کے لیے میاں رؤف عطا اور منیر احمد کاکڑ کے درمیان ون ٹو ون مقابلہ ہے۔ دونوں صدارتی امیدواروں کا تعلق بلوچستان سے ہے جبکہ سیکریٹری کے عہدے پر سیلمان منصور اور ملک زاہد اسلم اعوان کا ون ٹو ون مقابلہ ہوگا۔ ان دونوں کا تعلق لاہور سے ہے۔

پنجاب سے نائب صدر کے لیے رانا بختیار اور رانا غلام سرور کے درمیان ون ٹو ون مقابلہ ہوگا۔ بلوچستان، خیبرپختونخوا اور سندھ سے بھی 7 نائب صدور کے امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہے۔ ممبر ایگزیکٹو کمیٹی کے عہدے کے لیے ملک بھر سے 17 امیدوار مدمقابل ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پریانکا چوپڑا ملک چھوڑنے پر کیوں مجبور ہوئیں؟ بالی ووڈ پروڈیوسر کے انکشافات

بھاٹی گیٹ سانحہ: وزیر اطلاعات پنجاب سمیت افسران کیخلاف مقدمے کی درخواست لاہور ہائیکورٹ میں دائر

تیراہ آپریشن: پاکستان کے دہشتگرد مخالف اقدامات کے حقائق عوام کے سامنے

سپریم کورٹ: 40 تولہ حق مہر پر اعتراض، چیف جسٹس کا شوہر کو ادائیگی کا مشورہ

اسلام آباد میں نئے کنونشن سینٹر کی تعمیر، محسن نقوی کا مجوزہ جگہ کا دورہ

ویڈیو

سخت شرائط کے باوجود اسٹینڈ بائی پروگرام حاصل کیا اور پاکستان کو اقتصادی بحران سے نکالا، شہباز شریف

کیا محمود اچکزئی حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان مذاکرات کروا پائیں گے؟

 خون جما دینے والی سردی کا توڑ لاندی جو گھروں سے نکل کر ہوٹل تک پہنچ گئی

کالم / تجزیہ

طالبان کہانی: افغان طالبان سے پاکستانی طالبان تک

کیا سوشل میڈیا کا دور ختم ہوا؟

ایک تھا ونڈر بوائے