پاکستان کا شہر لاہور دنیا کے سب سے آلودہ شہروں کی فہرست میں سرفہرست ہے، گزشتہ روز صبح 11 بج کر 40 منٹ پر لاہور کا ایئر کوالٹی انڈیکس 299 تھا جو دنیا بھر میں سب سے زیادہ رہا۔
ایسے میں سابق نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کا پرانا ٹوئیٹ ایک بار پھر وائرل ہو رہا ہے جس میں انہوں نے اسموگ سے نمٹنے کے لیے روزانہ سڑکوں کی دھلائی کا اعلان کیا تھا۔ انہوں نے اپنے ٹوئیٹ میں کہا تھا کہ سڑکوں کو دھول سے صاف کرنے کے لیے 100 اراکین کے ساتھ 4 ٹیمیں تعینات کی گئی ہیں اس اقدام کا مقصد ٹریفک کے بہاؤ کو متاثر کیے بغیر ہوا کے معیار کو بہتر بنانا ہے۔ آئیے مل کر صاف ستھرا سانس لیں۔
محسن نقوی کے ٹوئیٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے ایک صارف نے لکھا کہ سرف سے سڑک دھونے سے اسموگ کم نہیں ہو سکتی۔
Surf maar k road dhony se smog kam nhi ho sakti aur Yes Chairman Sahab krny se Rizwan dhoni nhi ban sakta. pic.twitter.com/LS56HTKWWr
— Abdullah (@abdullahhammad4) October 28, 2024
عروج وحید ڈار لکھتی ہیں کہ ان کے 6 سال کے بیٹے کے پاس اس سے زیادہ اچھے آئیڈیاز ہیں۔
Asked my 6yo how smog can be addressed. He had better ideas. https://t.co/6EXosbSQGx
— Arooj Waheed Dar (@AroojWDar) December 10, 2023
وقاص حبیب رانا نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ بھی پنجاب میں اسموگ کے تدارک کے لیے کوئی اقدام اٹھائیں۔
You also do something @MaryamNSharif https://t.co/osEuVAdmXf
— Waqas Habib Rana (@waqas464) October 28, 2024
ایک صارف نے لکھا کہ وہ ایسا پہلی بار دیکھ رہے ہیں، ویڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئے ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم پر کیسے لوگوں کو مسلط کر دیا ہے۔
Watching it for the first time. YaAllah 😭😭😔 kin logo ko musallar krdiya hai hum per😭😭😭😭 https://t.co/3kZEOOv5YJ
— . (@kabuli_pulao) October 28, 2024
واضح رہے اسموگ ایک قسم کی فضائی آلودگی ہے جو دھند اور دھوئیں کے ملاپ سے پیدا ہوتی ہے۔ اسموگ بننے کی بڑی وجہ پٹرول اور ڈیزل سے چلنے والی گاڑیوں سے گیسز کا اخراج، صنعتی پلانٹس اور سرگرمیاں، فصلیں جلانا یا انسانی سرگرمیوں سے پیدا ہونے والی حرارت ہے۔
اسموگ انسانوں، جانوروں، درختوں سمیت فطرت کے لیے نقصان دہ ہےاور جان لیوا امراض کا خطرہ بھی بڑھ جاتا ہے۔ اسموگ پھیلنے پر متاثرہ حصوں پر جانے سے گریز کرنا چاہیے۔