’وزیراعلی خیبرپختونخوا مصروف، اب ان کے ہم زلف کابینہ اجلاس کی صدارت کریں گے‘

پیر 10 اپریل 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

خیبرپختونخوا کی نگراں کابینہ کے اجلاس کے موقع پر پیدا ہونے والی منفرد صورتحال نے سوشل ٹائم لائنز پر کہیں مسکراہٹیں تو کہیں تشویش بکھیر ڈالی۔

نو اپریل کو حکومت خیبرپختونخوا کے ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ (کیبنٹ ونگ) کے جاری کردہ سرکلر میں بتایا گیا ہے کہ 10 اپریل کو ہونے والی کابینہ میٹنگ کی صدارت نگراں وزیراعلی خود نہیں کریں گے۔

https://twitter.com/TheLehaz/status/1645338745497956352

سرکاری حکمنامہ شیئر کرنے والے صارفین نے معاملے کے ایک دلچسپ پہلو کی نشاندہی کرتے ہوئے بتایا کہ نگراں وزیراعلی کی عدم موجودگی میں اب ان کے ہم زلف میٹنگ کی صدارت کریں گے۔

بعد ازاں کابینہ کا اجلاس منعقد ہوا جس میں فیصلہ کیا گیا کہ نگراں کابینہ ملک میں قومی و صوبائی اسمبلیوں کے انتخابات ایک ہی دن منعقد کرنے کا مطالبہ کرتی ہے۔

اجلاس میں یہ مطالبہ بھی کیا گیا کہ منتخب حکومت کے بجائے نگراں حکومتوں کے تحت پورے ملک میں انتخابات کروائے جائیں اور پنجاب اسمبلی کے انتخابات مئی میں کرانے پر نگران کابینہ شدید تحفظات کا اظہار کرتی ہے۔ کیونکہ پنجاب اسمبلی کے انتخابات جلد کرانے سے قومی انتخابات پر یہ نتائج اثرانداز ہو سکتے ہیں۔

کابینہ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ اس وقت صوبے میں امن وامان کی صورتحال انتخابات کے انعقاد کے لیے موزوں نہیں۔

یہ فیصلہ سوشل ٹائم لائنز پر آیا تو متعدد صارفین نے موقف اپنایا کہ خیبرپختونخوا کی نگراں کابینہ نے عملا انتخابات کے انعقاد سے معذرت کر لی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

طالبان لیڈر کا نیا فرمان: سزائے موت کا دائرہ وسیع، خواتین پر مزید پابندیاں عائد کردی گئیں

لاہور کے رمضان بازار، کیا اشیائے خورونوش واقعی ہول سیل ریٹ پر فروخت ہو رہی ہیں؟

کم عمر بچوں کا انٹرنیٹ کا غلط استعمال روکنے کے لیے حکومت کیا کررہی ہے؟

کاش! پاکستانی کپتان نے عمران خان کے یہ مشورے مانے ہوتے 

پی ٹی آئی میں اختلافات: وزیراعلیٰ سہیل آفریدی اور علی امین گنڈاپور آمنے سامنے، وجہ کیا ہے؟

ویڈیو

لاہور کے رمضان بازار، کیا اشیائے خورونوش واقعی ہول سیل ریٹ پر فروخت ہو رہی ہیں؟

آپریشن غضب للحق: افغان طالبان کے 133 کارندے ہلاک، فضائی حملوں اور زمینی کارروائیوں میں بڑے اہداف تباہ

بہن بھائیوں میں حسد کیوں پیدا ہوتا ہے، حضرت یوسفؑ کی کہانی ہمیں کیا سبق سکھاتی ہے؟

کالم / تجزیہ

کاش! پاکستانی کپتان نے عمران خان کے یہ مشورے مانے ہوتے 

مشرق وسطیٰ اور بائبل کا ٹچ

یہ اگر مگر کا سلسلہ کب ختم ہوگا؟