محکمہ موسمیات نے بالائی خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، کشمیر اور بالائی پنجاب میں مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ بارش اور بلند و بالا پہاڑوں پر ہلکی برف باری کا امکان ظاہر کیا ہے۔
طویل خشک سالی کی چھٹی، بادل برس پڑے۔ بلند وبالا پہاڑی علاقوں میں بارش اور برفباری کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ بابو سر ٹاپ پر بھی وقفے وقفے سے بارش اور برفباری اپنے رنگ جمانے لگی ہے، سیاح خوب لطف اندوز ہو رہے ہیں۔
بابو سر ٹاپ ضلع مانسہرہ برفباری pic.twitter.com/GOUuS0cmTd
— CPEC 🇵🇰🇨🇳 (@CPEC_UPDATE) October 29, 2024
مزید پڑھیں:رواں برس مون سون کی بارشیں اوسط سے 51 فیصد زیادہ ہوئیں، محکمہ موسمیات
استور سمیت گلگت بلتستان کی بالائی وادیوں میں رات گئے سے بارش اور برفباری کا سلسلہ جاری ہے۔ بارش اور برفباری سے جہاں موسم سرد ہوگیا ہے وہیں دلفریب وادیوں کے نظارے بھی مزید حسین ہو گئے ہیں۔ تاہم مقامی افراد کی مشکلات بھی بڑھنے لگی ہیں۔
محکمہ موسمیات نے گلگت بلتستان اور کشمیر میں مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور بلند و بالا پہاڑوں پر ہلکی برف باری کا امکان ظاہر کیا ہے۔ بالائی خیبرپختونخوا اور بالائی پنجاب میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور بلند وبالا پہاڑوں پر ہلکی برف باری کا امکان ہے۔
بابوسر ٹاپ، دیوسائی سمیت گلگت بلتستان کے پہاڑوں اور بالائی علاقوں میں موسم سرما کی پہلی برفباری جاری pic.twitter.com/cyxVTsMrgG
— Pakistan Tourism (@PakistanJannatt) October 29, 2024
مزید پڑھیں:اہل غزہ کو کس موسم میں بھوک سے اموات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے؟
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اس دوران چند مقامات پر ژالہ باری کی بھی توقع ہے تاہم ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم خشک رہے گا۔