پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی نے قومی کرکٹ ٹیم کے آسٹریلیا اور زمبابوے کے دورے کے دوران اچھی کارکردگی کی امید کا اظہار کیا ہے۔
قومی وائٹ بال ٹیم کے کپتان محمد رضوان اور نائب کپتان سلمان آغا نے ٹیم کے ہمراہ آسٹریلیا روانگی سے قبل لاہور میں چیئرمین پی سی بی سے ملاقات کی۔
یہ بھی پڑھیں محمد رضوان کو وائٹ بال ٹیم کا کپتان بنانے پر شاہد آفریدی کا ردعمل آگیا
محسن نقوی نے کپتان محمد رضوان اور نائب کپتان سلمان علی آغا کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے ٹیم کی بہتری کی امید بھی ظاہر کی۔
محسن نقوی نے محمد رضوان اور سلمان علی آغا کو مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ قوم کو آپ سے امید ہے کہ آسٹریلیا اور زمبابوے کے خلاف سیریز میں آپ اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے۔
چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ نے کہاکہ قومی ٹیم میں باصلاحیت کھلاڑی موجود ہیں، متحد ہوکر کھیلنا اور آخری بال تک لڑنا ہی کامیابی کی ضمانت ہے، ٹیم بن کر پرفارم کریں گے تو کوئی آپ کو ہرا نہیں سکے گا۔
اس موقع پر وائٹ بال ٹیم کے کپتان محمد رضوان اور سلمان علی آغا نے اعتماد کا اظہار کرنے پر چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا شکریہ ادا کیا۔
یہ بھی پڑھیں کپتان بننا اعزاز کے ساتھ چیلنج، آسٹریلیا کو ہرائیں گے : محمد رضوان
محمد رضوان نے کہاکہ ہم کوشش کریں گے کہ قوم کی توقعات پر پورا اتریں، آسٹریلیا اور زمبابوے کے دورے کے دوران بہترین کارکردگی دکھانے کے لیے پرعزم ہیں۔