پاکستانی واٹس ایپ اکاؤنٹس کی ہیکنگ بڑھ گئی، بچا کس طرح جائے؟

منگل 29 اکتوبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستانی صارفین کے واٹس ایپ اکاؤنٹ ہیک کیے جانے کی شکایات میں خاصا اضافہ ہوگیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: واٹس ایپ ہیکنگ سے وائس کلوننگ تک، آن لائن فراڈ کے نت نئے طریقے

ایف آئی اے کو یکم جولائی سے اب تک ایک ہزار 426 شکایات موصول ہوئی ہیں۔ تاہم یہ تو وہ شکایات ہیں جو رپورٹ ہوئی ہیں جبکہ اکاؤنٹ ہیک ہونے کے واقعات اس سے زیادہ ہو سکتے ہیں۔

وفاقی ادارے کے اعداد و شمار کے مطابق 1,426 مقدمات درج کیے گئے جن میں سے 549 اکاؤنٹس کو کامیابی سے بحال کردیا گیا ہے۔

مزید پڑھیے: معروف قانون دان کا واٹس ایپ ہیک، ہیکر نے دوستوں سے لاکھوں روپے طلب کر لیے

ایف آئی اے اس وقت 877 فعال شکایات پر کارروائی کر رہی ہے جن میں سے 817 کی تصدیق ابھی جاری ہے جبکہ 20  غیر حل شدہ کیسز کو اب باقاعدہ انکوائریوں کی طرف بڑھا دیا گیا ہے۔

مزید پڑھیے: ہیکرز واٹس ایپ کیسے ہیک کرتے ہیں؟

ان ہیک کیے گئے اکاؤنٹس کی تفصیلات سینیٹ میں جمع کرادی گئی ہیں۔ ایف آئی اے نے یہ بھی نوٹ کیا کہ 40 شکایات ہیں جن کا کوئی جواب یا پیش رفت رپورٹ موصول نہیں ہوئی۔

ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ نے صارفین پر زور دیا ہے کہ وہ اپنے اکاؤنٹس کو محفوظ رکھنے کے لیے مضبوط حفاظتی طریقہ کار اختیار کریں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp