جب تک نواز شریف نہ چاہیں بانی پی ٹی آئی کی رہائی ممکن نہیں، شیر افضل مروت

بدھ 30 اکتوبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ عمران خان تمام مقدمات سے بری ہوچکے ہیں اور جب تک میاں نواز شریف نہیں چاہیں گے عمران خان کی رہائی ممکن نہیں ہے۔

نجی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے شیر افضل مروت نے کہا کہ حکومت کو خود بھی سوچنا چاہیے، قومی اسمبلی میں قادر پٹیل نے ایسی تقریر کی کہ تمام پی ٹی آئی اراکین کا موڈ خراب ہوگیا، معاملات کو سلجھانے میں اسپیکر قومی اسمبلی کا اہم کردار رہا ہے، حکومت کو ہوش کے ناخن لینے چاہیں، عمران خان رہا ہوچکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: علیمہ خان اور عظمیٰ خان نے رہائی کے بعد بڑا اعلان کردیا

انہوں نے کہا کہ اگر یہ چاہتے ہیں کہ ہم پاکستان میں رہتے ہوئے اس نظام کے ساتھ چل سکیں تو پھر یہ عمران خان کو رہا کیوں نہیں کررہے، بشریٰ بی بی کو 9 ماہ بعد بے گناہ پابند سلاسل رکھنے کے بعد ضمانت ملی جس پر میڈیا کہہ رہا ہے کہ یہ ڈیل ہوئی ہے۔

شیر افضل مروت کا کہنا تھا کہ علیمہ خان اور عظمیٰ خان کو رہا کردیا گیا ہے لیکن جس انداز سے ان کے خلاف دہشتگردی کا مقدمہ درج کیا گیا وہ دراصل دہشتگردی تھی، وہ اپنے بھائی کی رہائی کے لیے نکلی تھیں، ایسے مقدمات میں رہائی ہی ہونی تھی، اس کا ڈیل سے کیا تعلق ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بشریٰ بی بی کی رہائی ڈیل کی وجہ سے نہیں ہوئی، بیرسٹر گوہر خان

رہنما پی ٹی آئی نے کہا کہ طارق فضل چوہدری نے عمران خان کی بہنوں کی رہائی کے حق میں بات کی جو قابل ستائش ہے لیکن اور کوئی ایسا نظر نہیں آرہا جو ایسی بات کرے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp