یہ بات فضول ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ اقتدار میں آکر عمران خان کو رہا کروا دیں گے، مشیر ساجد تارڑ

بدھ 30 اکتوبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

امریکی صدارتی انتخابات میں ریپبلکن پارٹی کے امیدوار اور سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مشیر ساجد تارڑ نے کہا ہے کہ یہ بات فضول ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ اقتدار میں آکر عمران خان کو رہا کروا دیں گے۔

اسلام آباد میں نجی چینل سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی والے خوابوں خیالوں میں گم ہیں، آپ نے پہلے کہا کہ حکومت گرانے کے پیچھے امریکا کا ہاتھ ہے، ایک سال میں آپ نے امریکی مخالف جذبات بھڑکا کر اپنی پارٹی کھڑی کرلی، آج آپ کہتے ہیں کہ ڈونلڈ ٹرمپ صدر بنے گا تو دودھ کی نہریں بہیں گی۔

یہ بھی پڑھیں: ٹرمپ عمران خان کو جیل سے کیسے نکالیں گے؟ جانیے نصرت جاوید سے

عمران خان کے ٹرمپ خاندان کے ساتھ تعلقات اور ان کی رہائی کے لیے ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے متوقع اقدامات سے متعلق سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ عمران خان ڈونلڈ ٹرمپ کے خاندان کے فرد نہیں کہ وہ ان کے لیے اس حد تک جائیں، ایک خودمختار ملک کا صدر کیسے دوسرے ملک کے نظام عدل میں دخل اندازی کرسکتا ہے۔

ساجد تارڑ نے کہا کہ یہ ممکن نہیں کہ کوئی امریکی صدر پاکستان میں کسی شخص کی رہائی کے لیے کوئی قدم اٹھائے، اگر ایسی کوئی مثال ہے تو پیش کی جائے۔

یہ بھی پڑھیں: ’عمران خان کی نہیں ڈونلڈ ٹرمپ کی بات ہورہی ہے‘، مفتی مینک کی ویڈیو نے سب کو پریشان کردیا

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی نے انسانی حقوق اور جمہوری اقدار سے متعلق قرارداد منظور کرائی تھی، جمہوری اقدار میں کہاں لکھا ہے کہ اسمبلیوں سے استعفے دیے جائیں یا کہاں لکھا ہے کہ جمہوری اقدار آئیں گی تو عمران خان وزیراعظم بن جائیں گے، اگر پی ٹی آئی کو 2024 کے عام انتخابات پر اعتراضات تھے تو 2018 کے انتخابات کی شفافیت پر بھی سوال کیے گئے ہیں۔

قبل ازیں، پیر کو اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ساجد تارڑ نے کہا تھا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کے جیتنے سے پاکستان کے حالات زیادہ نہیں بدلیں گے۔ انہوں نے دعویٰ کیا تھا کہ اس مرتبہ ڈونلڈ ٹرمپ الیکٹورل کالج کے ساتھ  پاپولر ووٹ بھی حاصل کریں گے اور ان کے کے جیتنے سے پاکستان کے حالات پر کوئی زیادہ اثر نہیں پڑے گا، پاکستان کے حالات پاکستانیوں نے خود ہی بدلنے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ڈونلڈ ٹرمپ اور کملا ہیرس کے درمیان لفظی گولہ باری جاری مگر صدارتی ’جنگ‘ کون جیتے گا؟

ساجد تارڑ کا کہنا تھا کہ افغانستان سے امریکی انخلا کے بعد سے امریکا کے اتحادی خود کو غیرمحفوظ سمجھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ خطے میں نئی گروپ بندیاں ہورہی ہیں، روس اور چین امریکا کی کمزور خارجہ پالیسی کا بھرپور فائدہ اٹھا رہے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

خطے میں کشیدگی کے تناظر میں خارجہ پالیسی سے متعلق تبصروں میں احتیاط برتنا چاہیے، وفاقی وزرا کی پریس کانفرنس

ملک بھر میں ’کفایت شعاری اور ایندھن بچاؤ‘ اقدامات کے فوری نفاذ کا نوٹیفکیشن جاری

ٹی 20 ورلڈ کپ جیتنے پر بھارتی کرکٹ بورڈ نے ٹیم کے لیے ریکارڈ انعامی رقم کا اعلان کردیا

امریکا کی نئی ’غلط حراست‘ بلیک لسٹ میں ایران کے بعد افغانستان بھی شامل

ٹرمپ کی مشرق وسطیٰ میں جنگ ختم ہونے کی پیش گوئی کے بعد تیل کی عالمی قیمتوں میں کمی

ویڈیو

لاہور میں ملک کی پہلی سمارٹ روڈ روٹ 47 کی خصوصیات کیا ہیں؟

اسلام میں ذہنی سکون حاصل کرنے کے طریقے

تیل کی قیمتوں میں اضافہ، حالات کنٹرول سے باہر ہونے کا خدشہ، امریکا و اسرائیل کو بھاری نقصان، ٹرمپ کی چیخیں

کالم / تجزیہ

ایران کی موزیک دفاعی پالیسی کیا ہے، اس نے کیا کرشمہ کر دکھایا؟

بوئے خوں آتی ہے امریکا کے افسانے سے

انڈین کرکٹ ٹیم مسلسل ناقابل شکست کیسے بنی؟