سپریم کورٹ کے سابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں انہیں لندن میں مڈل ٹیمپل آتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے جہاں پر پی ٹی آئی کے کارکنوں کی جانب سے ان کے خلاف احتجاج کیا گیا۔ پی ٹی آئی کے احتجاج کرنے والے افراد قاضی فائز عیسی کی گاڑی کو دیکھ کر برا بھلا کہتے ہوئے ساتھ دوڑتے رہے۔
ایسے میں پی ٹی آئی لندن کے رہنما عامر خان جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے معاملے پر مڈل ٹیمپل کے بیرسٹر سے بحث کر رہے ہیں جس پر وہ پی ٹی آئی کے کارکنوں کو سمجھا رہے ہیں کہ وہ احتجاج ضرور کریں لیکن گالم گلوچ نہ کریں اور قاضی فائز عیسیٰ کے لیے توہین آمیز زبان استعمال نہ کریں۔
PTI London’s Amir Khan arguing with a Middle Temple barrister on Justice Qazi Faez Isa. Should be watched in full. pic.twitter.com/TM1f5mftcG
— Murtaza Ali Shah (@MurtazaViews) October 30, 2024
ویڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئے وقار ستی نے کہا کہ ایسے شعور کا کیا فائدہ جس نے شرم و حیا اور قومی وقار جیسے بنیادی اصولوں کو ہی پسِ پشت ڈال دیا ہو؟
ایسے شعور کا کیا فائدہ جس نے شرم و حیا اور قومی وقار جیسے بنیادی اصولوں کو ہی پسِ پشت ڈال دیا ہو؟
pic.twitter.com/57jMGHCHSF— WAQAR SATTI 🇵🇰 (@waqarsatti) October 30, 2024
صحافی اویس یوسفزئی لکھتے ہیں کہ پاکستان تحریک انصاف کے آفیشل ایکس اکاؤنٹ سے قاضی فائز عیسی کے خلاف مسلسل زہریلی پوسٹس کا نتیجہ سامنے آ گیا۔
پاکستان تحریک انصاف کے آفیشل ایکس اکاؤنٹ سے قاضی فائز عیسی کے خلاف مسلسل زہریلی پوسٹس کا نتیجہ سامنے آ گیا
pic.twitter.com/sAkbNqz1WT— Awais Yousaf Zai (@awaisReporter) October 30, 2024
سابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری لکھتے ہیں کہ قاضی فائز عیسیٰ کو اس طرح ذلیل ہوتے دیکھ کر بالکل خوشی نہیں ہوئی لیکن 2 سالوں میں جس ظلم، فسطائیت اور بربریت کا تحفظ اس عدالت نے کیا جس کے وہ سربراہ تھے تو حیرت نہیں ہوتی، وہ پاکستان اور پاکستانیوں پر ہونے والے ہر ظلم میں پارٹنر ہیں ایک وقت آئے گا جب قاضی فائز عیسیٰ کو پاکستان واپس لایا جائے گا اور ان کے سرزد جرائم میں ان کو سزا ہوگی۔
قاضی فائز عیسیٰ کو اس طرح ذلیل ہوتے دیکھ کر بالکل خوشی نہیں ہوئ لیکن دو سالوں میں جس ظلم فسطائیت اور بربریت کا تحفظ اس عدالت نے کیا جس کے وہ سربراہ تھے تو حیرت نہیں ہوتی، وہ پاکستان اور پاکستانیوں پر ہونیوالے ہر ظلم میں وہ پارٹنر ہیں ایک وقت آئے گا جب قاضی فائز عیسیٰ کو پاکستان… https://t.co/OxVZgL5LTM
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) October 30, 2024
اطہر سلیم نے لکھا کہ مڈل ٹیمپل کے باہر یہ پاکستانی نژاد بیرسٹر نے پی ٹی آئی والوں کو شرم دلانے کی کوشش کی اور ان کو پیار سے سمجھایا کہ وہ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے لیے توہین آمیز زبان استعمال نہ کریں۔
مڈل ٹیمپل کے باہر یہ پاکستانی نژاد بیرسٹر نے پی ٹی آئی والوں کو شرم دلانے کی کوشش کی اور انکو پیار سے سمجھایا کہ وہ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے لیے توہین آمیز زبان استعمال نہ کریں.
پی ٹی آئی والے ک ت و ں کی طرح اسی کو ہی پڑگئے..
کیا لعنت تیار کی ہے عمران خان نے، کیا یہ شعور دیا؟ pic.twitter.com/WDgO3CuSgv— Athar Saleem® (@AtharSaleem01) October 29, 2024
ایک صارف نے لکھا کہ پی ٹی آئی کارکنان عمران خان جیسی زبان رکھتے ہیں کہتے ہیں کہ کوئی گالی نہیں دے رہا چند سیکنڈ بعد گالیاں دینے لگتے ہیں۔
پی ٹی آئی کارکنان عمران خان جیسی زبان رکھتے ہیں۔
نہیں یقین تو خود ہی سُن لیں۔
آج مزہ آیا کہ PTI والوں کا گالیوں والا چہرہ پوری دنیا دیکھ رہی ہے۔
کہتے ہیں کہ کوئی گالی نہیں دے رہا چند سیکنڈ بعد گالیاں بکنے لگے۔ https://t.co/Y9T6bzkErV— Rashid Hashmi (@RashidHashmis) October 29, 2024
سید وقاص شاہ نے لکھا کہ قاضی فائز جتنے بھی متعصب، جانبدار اور نادیدہ قوتوں کے ٹاوٹ تھے لیکن کسی کو گالی دینا ناپسندیدہ عمل ہے، آپ ان کے غلط فیصلوں کے خلاف احتجاج ضرور کریں لیکن گالی نہ دیں۔
قاضی فائز جتنا بھی متعصب، جانبدار اور نادیدہ قوتوں کے ٹاوٹ تھے لیکن کسی کو گالی دینا ناپسندیدہ عمل ہے، آپ انکے غلط فیصلوں کے خلاف احتجاج ضرور کریں لیکن گالی نہ دیں۔ https://t.co/g8sU53ssd8
— Syed Wiqas Shah ترمذی (@SyedWiqasAhmad1) October 30, 2024
واضح رہے کہ سپریم کورٹ کے سابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ مڈل ٹیمپل میں بطور بینچرز شمولیت کی تقریب میں شریک ہوئے تھے۔ ان کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ وہ پاکستان کی پہلی شخصیت ہیں جنہیں مڈل ٹیمپل میں بطور بینچر منتخب کیا گیا ہے۔
سابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کو اس سال مئی میں تقریب میں شرکت کی دعوت دی گئی تھی جس پر انہوں نے مڈل ٹیمپل کی انتظامیہ کو لکھا تھا کہ وہ 25 اکتوبر کو اپنی ریٹائرمنٹ کے بعد ہی تقریب میں شرکت کر سکتے ہیں جس پر ان کے اعزاز میں تقریب کی تاریخ 29 اکتوبر مقرر کی گئی تھی۔