انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کا وفد چیمپیئنز ٹرافی کے انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے 10 سے 12 نومبر کو پاکستان کا دورہ کرےگا، اس سے قبل اسٹیڈیمز کی اپ گریڈیشن کا کام تیزی سے جاری ہے۔
آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی سے قبل نیشنل بینک کرکٹ اسٹیڈیم کراچی کی اپ گریڈیشن کا کام تیزی سے جاری ہے۔
یہ بھی پڑھیں آئی سی سی کا پاکستان میں چیمپیئنز ٹرافی کی تیاریوں پر اطمینان کا اظہار
چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی نے نیشنل بینک کرکٹ اسٹیڈیم کراچی کا دورہ کیا اور منصوبے پر پیشرفت کا جائزہ لیا۔
آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی سے قبل نیشنل بینک کرکٹ سٹیڈیم کراچی کی اپ گریڈیشن کا ٹاسک
نیشنل بینک کرکٹ سٹیڈیم اپ گریڈیشن پراجیکٹ تیزی سے آگے بڑھنے لگا
چئیرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی کا نیشنل بینک کرکٹ سٹیڈیم کراچی کا دورہ
چئیرمین پی سی بی محسن نقوی نے پراجیکٹ پر پیش رفت… pic.twitter.com/HQfOQ2YXUt
— PCB Media (@TheRealPCBMedia) October 30, 2024
محسن نقوی نے اسٹیڈیم میں جاری تعمیراتی کاموں کا معائنہ کیا، انہوں نے اسکور اسکرین کو مناسب جگہ نصب کرنے کی ہدایت کی۔
محسن نقوی نے ہدایت کی کہ اسکور اسکرین کی وجہ سے شائقین کرکٹ کو میچز دیکھنے میں مشکل پیش آتی ہے، اسکرین کو اونچائی پر نصب کیا جائے تاکہ شائقین کو کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
انہوں نے شائقین کرکٹ کی سہولت کے لیے پارکنگ ایریا کو اسٹیڈیم کے قریب کرنے کی ہدایت کی اور کہاکہ اپ گریڈیشن پراجیکٹ پر کام مزید تیز کیا جائے۔
چیئرمین پی سی بی نے کہاکہ دن رات ایک کرکے منصوبے کو وقت سے قبل مکمل کیا جائے، کیونکہ دنیائے کرکٹ کی ٹاپ ٹیمیں چیمپیئنز ٹرافی ٹورنامنٹ کے لیے پاکستان آرہی ہیں۔
چئیرمین پی سی بی محسن نقوی نے ایف ڈبلیو او کے حکام کو پراجیکٹ کی بروقت تکمیل کے لیے ہدایات دیں۔ اس موقع پر حکام کی جانب سے پیشرفت پر بریفنگ بھی دی گئی۔
قذافی اسٹیڈیم کی اپ گریڈیشن بھی جاری
دوسری جانب پاکستان کرکٹ بورڈ کے ڈائریکٹر انفراسٹرکر قاضی جواد احمد نے قذافی اسٹیڈیم لاہور کی اپ گریڈیشن کے حوالے سے بھی تفصیلات جاری کی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں چیمپیئنز ٹرافی: بھارت کن شرائط پر پاکستان آنے پر تیار ہوا ؟
انہوں نے بتایا کہ اپ گریڈیشن پراجیکٹ پر کام تیزی سے جاری ہے، ٹاور لائٹس کو تبدیل کیا جائے گا اور دو نئی اسکرینیں بھی لگائی جائیں گی۔
انہوں نے بتایا کہ منصوبے کی تکمیل کی آخری تاریخ 31 دسمبر ہے۔