وزیر اعظم اپوزیشن سے مذاکرات کریں، آصف علی زرداری

پیر 10 اپریل 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سابق صدر اور پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف سے درخواست کروں گا کہ اپوزیشن سے مذاکرات کریں،مذاکرات کے لیے جہاں بلایا جائے گا، ہم جائیں گے۔ جمہوریت کے ساتھ کسی کو کھلواڑ نہیں کرنے دیں گے، آخری وقت تک جمہوریت بچائیں گے اور سنواریں گے، اپنی چوتھی نسل کو ٹوٹا ہوا نہیں مضبوط پاکستان دے کر جاؤں گا۔

پارلیمنٹ ہاؤس میں منعقدہ آئین پاکستان کی گولڈن جوبلی تقریب میں اظہار خیال کرتے ہوئے سابق صدر آصف زرداری نے کہا کہ میرے والد بھی اسمبلی میں بیٹھے تھے اور  انہوں نے بھی آئین کی دستاویز پر دستخط کیے تھے۔ میرا نہیں خیال کہ اس وقت جو لوگ یہاں بیٹھے ہیں، ان میں سے کسی نے 14 سال جیل کاٹی ہو۔ میں نے 35 سال کے طویل سیاسی سفر میں کئی نشیب و فراز دیکھے۔ انہوں نے کہا کہ  ہم پاکستان بنانے والوں میں سے ہیں، اپنی چوتھی نسل کو ٹوٹا ہوا نہیں، مضبوط پاکستان دے کر جاؤں گا۔

آصف علی زرداری نے کہا کہ جو خواب ذولفقار علی بھٹو، مفتی محمود نے دیکھا وہ پورا نہ ہوا۔ بی بی صاحبہ کی وفات پر ہم نے پاکستان کھپے کا نعرہ لگایا، ہم نے پاکستان بنایا، بچانے کا فرض بھی ہمارا ہی ہے۔ آئین کو کچھ نہیں ہو گا نہ ہم کسی کو آئین کے ساتھ کچھ کرنے دیں گے۔ میرے پاس بہت راز ہیں کچھ شیئر کر سکتا ہوں کچھ نہیں۔

سابق صدر نے کہا کہ میری بہن کو رات کو کراچی سے اٹھا کر جیل میں ڈالا گیا، اس وقت از خود نوٹس نہیں ہوا، 200 لوگوں کو کراچی سے اٹھا کر اڈیالہ جیل میں ڈالا گیا اور گواہ بنانے کی کوشش کی گئی۔

انہوں نے کہا کہ میں نے اپنے خلاف سوموٹو دیکھے ہیں، ہمارے خلاف کچھ ہے تو چارج کریں، بینظیر بھٹو شہید کو بھی جیل میں ڈالا گیا، میں نے جیل کے باتھ روم سے کیمرے پکڑے، جج صاحبان کو درخواست دی، جب رات کو جیل کھولی جاتی ہے، اس وقت تو سوموٹو نہیں ہوتا۔

آصف علی زرداری نے کہا کہ مذاکرات کا اختیار وزیر اعظم شہباز شریف کے پاس ہے۔ مذاکرات میں آنے سے پہلے شرائط نہ رکھی جائیں، اپوزیشن کو مذاکرات کے لیے شہباز شریف کے پاس آنا ہو گا، شہباز شریف سے درخواست کروں گا کہ اپوزیشن سے مذاکرات کریں۔

انہوں نے کہا کہ مذاکرات کے لیے ہمیں جہاں بلایا جائے گا، ہم جائیں گے۔ پھر جو ہو گا، دیکھا جائے گا، جو کہہ دیا ہے وہی ہو گا، دوستوں کو دشمن نہیں بننے دیا جائے گا۔

آصف زرداری نے کہاکہ سب سیاسی طاقتوں نے مل کر صوبوں کے حقوق کی بات کی۔ ہم نے کبھی مذہب کو سیاست کے لیے استعمال نہیں کیا۔ کچھ لوگ کہتے ہیں کہ پاکستان دیوالیہ ہوگیا۔ انڈیا کے پاس ایک زمانے میں ایک بلین ڈالر ریزرو تھے،آج انڈیا کے پاس660 بلین ریزرو ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

افغان طالبان رجیم اور فتنہ الخوارج نفرت اور بربریت کے علم بردار، مکروہ چہرہ دنیا کے سامنے بے نقاب

آن لائن شاپنگ: بھارتی اداکار اُپندر اور اُن کی اہلیہ بڑے سائبر فراڈ کا کیسے شکار ہوئے؟

امریکی تاریخ کا طویل ترین حکومتی شٹ ڈاؤن ختم، ٹرمپ نے بل پر دستخط کر دیے

’فرینڈشپ ناٹ آؤٹ‘، دہشتگردی ناکام، سری لنکن ٹیم کا سیریز جاری رکھنے پر کھلاڑیوں اور سیاستدانوں کے خاص پیغامات

عراقی وزیرِ اعظم شیاع السودانی کا اتحاد پارلیمانی انتخابات میں سرفہرست

ویڈیو

ورلڈ کلچر فیسٹیول میں فلسطین، امریکا اور فرانس سمیت کن ممالک کے مشہور فنکار شریک ہیں؟

بلاول بھٹو کی قومی اسمبلی میں گھن گرج، کس کے لیے کیا پیغام تھا؟

27 ویں ترمیم پر ووٹنگ کا حصہ نہیں بنیں گے، بیرسٹر گوہر

کالم / تجزیہ

کیا عدلیہ کو بھی تاحیات استثنی حاصل ہے؟

تبدیل ہوتا سیکیورٹی ڈومین آئینی ترمیم کی وجہ؟

آنے والے زمانوں کے قائد ملت اسلامیہ