صومالی فٹبالر اقرا اسماعیل ’غیرموزوں‘ لباس پہننے پر لندن فٹبال لیگ سے باہر

بدھ 30 اکتوبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

صومالی مسلمان کھلاڑی اقرا اسماعیل کو سترپوشی کے مطابق لباس پہننے پر برطانیہ میں گریٹر لندن ویمنز فٹ بال لیگ میں کھیلنے سے روک دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: فٹبال ورلڈ کپ: باحجاب کھلاڑی نوہیلہ کا اسلاموفوبیا کو منہ توڑ جواب، عرب میڈیا

صومالیہ کی سابق کپتان اقرا اسماعیل نے ایک انسٹاگرام ویڈیو میں انکشاف کیا ہے کہ انہیں اتوار کو گریٹر لندن ویمنز فٹ بال لیگ میں کھیل کے دوران ٹیم یونائیٹڈ ڈریگن کے متبادل کے طور پر میدان میں اترنے کی اجازت نہیں دی گئی تھی کیونکہ اس نے ٹریک سوٹ پاجامہ پہنا ہوا تھا۔

انہوں نے بتایا کہ ایک ریفری نے انہیں کہا کہ وہ برطانیہ میں گریٹر لندن ویمنز فٹ بال لیگ میں کھیلنے کے لیے شارٹس پہنیں۔

24 سالہ مسلم کھلاڑی نے مزید کہا کہ وہ اسی طرح کے لباس پہن کر پانچ سال سے گریٹر لندن ویمنز فٹ بال لیگ میں کھیل رہی ہیں۔

مزید پڑھیے: ویمنز فٹبال: مراکش کا شاندار سفر ختم، فرانس کے ہاتھوں شکست، کولمبیا بھی کوارٹرفائنل میں

ویڈیو میں اسماعیل نے کہا کہ ان جیسی خواتین کا کھیلنا دن بہ دن مشکل بنایا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اب ان پر اس وقت تک کھیلنے پر پابندی لگا دی گئی ہے جب تک میں اپنے مذہبی عقائد سے سمجھوتا نہیں کر لیتیں۔

لندن میں مقیم اقرا نے کہا کہ کھیل کے ریفری نے انہیں بتایا کہ ان سے کہا گیا ہے کہ وہ ایسے لباس کی اجازت نہ دیں۔

اقرا نے کہا کہ اس طرح کے اقدامات سے ان جیسی خواتین کے لیے کھیلوں میں حصہ لینا مشکل ہو جاتا ہے۔

مسلمان کھلاڑی لیگ انتظامیہ کے اس رویے پر انتہائی افسردہ ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ اس واقعے کی بدولت وہ مایوسی اور آئیسولیشن کا شکار ہوگئی ہیں۔

مزید پڑھیں: بھارتی ویزا نہ ملنے پر قومی خواتین نیٹ بال ٹیم ایشین چیمپیئن شپ میں شرکت سے محروم

دریں اثنا انگلینڈ میں فٹ بال کی گورننگ باڈی نے کہا ہے کہ اس کے منعقد کردہ مقابلوں میں حصہ لینے والی خواتین کو ان کے مذہبی عقائد کے مطابق لباس پہننے کی اجازت ہے۔

فٹ بال ایسوسی ایشن نے کہا کہ وہ اس معاملے سے آگاہ ہیں جو اقرا اسماعیل کے ساتھ ہوا ہے۔ ایسوسی ایشن نے اس حوالے سے اقرا سے معذرت بھی کی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

یورپی یونین نے پاکستانی مؤقف کی حمایت کردی، افغان طالبان اور فتنۃ الخوارج کا مکروہ چہرہ بےنقاب

پاکستان کی مسخ شدہ تصویرکشی، بالی وڈ کی فلم ’دھُرندھر‘ تنقید کی زد میں

فیصل آباد میں کیمیکل فیکٹری کا بوائلر پھٹنے سے دھماکا، 14 ہلاک، متعدد زخمی

1971 کی پاک بھارت جنگ: بہاریوں پر ڈھائے جانے والے مظالم تاریخ کا سیاہ باب

آزادی رائے کو بھونکنے دو

ویڈیو

شیخ حسینہ واجد کی سزا پر بنگلہ دیشی عوام کیا کہتے ہیں؟

راولپنڈی میں گرین انیشی ایٹیو کے تحت الیکٹرو بس سروس کا باضابطہ آغاز

پختون قوم پرست جماعت عوامی نیشنل پارٹی کے مستقبل کو کتنا خطرہ ہے؟

کالم / تجزیہ

آزادی رائے کو بھونکنے دو

فتنہ الخوارج، تاریخی پس منظر اور آج کی مماثلت

افغان، بھارت تجارت: طالبان ماضی سے کیوں نہیں سیکھ پا رہے؟