درآمدی شعبے میں ایک اور سنگ میل عبور، پاکستانی ٹریکٹرز تنزانیہ پہنچ گئے

بدھ 30 اکتوبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستانی ساختہ ٹریکٹرز کی پہلی کھیپ بدھ کو تنزانیہ پہنچ گئی اس ملک کے برآمدی شعبے نے ایک اور سنگ میل عبور کرلیا۔

یہ بھی پڑھیں: کسان کارڈ کا اجرا، وزیر اعلیٰ پنجاب کا ایک ہزار ٹریکٹر دینے کا بھی اعلان

وزارت تجارت کے جاری اعلامیہ کے مطابق یہ پیش رفت وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان، سیکرٹری کامرس جواد پال، ٹریڈ ڈیویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان (ٹی ڈی اے پی) کے چیف ایگزیکٹو زبیر ملٹی والا اور سیکریٹری ٹی ڈی اے پی شہریار تاج کی مشترکہ کوششوں کا نتیجہ ہے۔

درآمدی عمل کو کینیا میں پاکستان کے ہائی کمیشن نے خاص طور پر نیروبی میں سہولت فراہم کی جہاں ہائی کمشنر ابرار حسین اور کمرشل قونصلر عدیلہ یونس نے کینیا، تنزانیہ میں مقیم مسائی ٹریکٹا کمپنی لمیٹڈ کے ساتھ لین دین کو کامیاب بنانے کے لیے قریبی تعاون کیا۔

مزید پڑھیے: مویشیوں کے گوبر سے چلنے والا ٹریکٹر تیار

مسائی ٹریکٹا کمپنی لمیٹڈ جس نے حال ہی میں تنزانیہ میں اپنا ٹریکٹر ڈسٹری بیوشن ہیڈ آفس کھولا ہے تنزانیہ میں پاکستانی اے ٹی ایس ٹریکٹرز کی تقسیم اور پورے خطے میں ممکنہ طور پر مزید توسیع کرنے میں کلیدی شراکت دار بن گیا ہے۔

یہ ٹریکٹر لاہور میں واقع ایک معروف مینوفیکچرنگ کمپنی پاک ٹریکٹرز ہاؤس سے درآمد کیے گئے ہیں۔ توقع ہے کہ ان ٹریکٹرز کی آمد سے مشرقی افریقہ میں پاکستان کے برآمدی پورٹ فولیو کو تقویت ملے گی اور تنزانیہ اور پڑوسی ممالک کو ٹریکٹر کی برآمدات میں اضافے کے امکانات کھل جائیں گے۔

مزید پڑھیں: مصنوعی ذہانت سے چلنے والے ٹریکٹرز، روسی تجربے کے حیرت انگیز نتائج

وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان نے سرکاری حکام، ٹی ڈی اے پی اور نیروبی میں پاکستانی ہائی کمیشن کے درمیان باہمی تعاون کی کوششوں کو سراہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس طرح کی تجارتی پیش رفت نہ صرف پاکستان کے مینوفیکچرنگ سیکٹر کو سپورٹ کرتی ہے بلکہ افریقی منڈی میں ملک کے تشخص کوبھی بڑھاتی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایشیا کپ 2025: سپر فور مرحلے کا شیڈول جاری، کون کس کے خلاف کھیلے گا؟

چمن میں دھماکا: 5 افراد جاں بحق، وزیراعظم اور وزیراعلیٰ بلوچستان کی مذمت

وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب کا کامیاب دورہ مکمل کرکے لندن پہنچ گئے

گوگل ڈاؤن: دنیا بھر میں جی میل، یوٹیوب، سرچ اور ڈرائیو متاثر

خواتین کے پیٹ کے گرد چربی کیوں بڑھتی ہے؟

ویڈیو

اسلام آباد میں اولمپئین ارشد ندیم کے نام سے شاہراہ منسوب کرنے کا فیصلہ

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا شگفتہ انٹرویو

سعودی عرب اور پاکستان کسی بھی جارح کیخلاف ہمیشہ ایک رہیں گے، سعودی وزیر دفاع خالد بن سلمان

کالم / تجزیہ

پاک سعودی دفاعی معاہدہ، لڑائیوں کا خیال بھی شاید اب نہ آئے

سعودی پاکستان دفاعی معاہدے کی عالمی میڈیا میں نمایاں کوریج

چارلی کرک کا قتل