عمران خان کی رہائی نظر نہیں آرہی، شیر افضل مروت

بدھ 30 اکتوبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیئر رہنما شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ مجھے عمران خان کی رہائی نظر نہیں آرہی، اس کے لیے ہمیں ڈی چوک پر احتجاج کرنا ہوگا، لیکن پہلے منصوبہ بندی ضروری ہے۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ عمران خان کو ملاقات میں بتایا ہے کہ ہمارے احتجاج بے نتیجہ رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں جب تک نواز شریف نہ چاہیں بانی پی ٹی آئی کی رہائی ممکن نہیں، شیر افضل مروت

انہوں نے کہاکہ اس وقت حکومت کچھ بھی ڈیلیور نہیں کر پارہی، اسٹیبلشمنٹ کو احساس ہوتا ہوگا کہ شاید ہم نے رانگ نمبر کو اپنا لیا ہے۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہاکہ احتجاج ایسا ہونا چاہیے کہ وہ پی ٹی آئی کا نہیں بلکہ سب کا ہو، پہلے بھی جلد بازی میں احتجاج کیا گیا جس کے لیے کوئی تیاری نہیں تھی۔

انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی میں مستقبل اسی کا ہے جو عمران کے ساتھ کھڑا ہوگا، تحریک انصاف میں فارورڈ بلاک بنتا ہوا نظر نہیں آرہا۔

شیر افضل مروت نے کہاکہ شاہ محمود نے جیل کاٹ کر بہت عزت کمائی ہے، وہ نہیں چاہیں گے کہ یہ قربانی رائیگاں جائے، زین قریشی کے مشکوک کردار کی جو بات کی جارہی ہے اس کے کوئی ٹھوس شواہد موجود نہیں۔

انہوں نے کہاکہ ہماری پارٹی کے اپنے ہی لوگ ایک دوسرے کو مشکوک کرنے میں زیادہ کردار ادا کرتے ہیں، ہم اتنی بڑی پارٹی اس طرح ڈیلیور نہیں کرسکے جیسے کرنا چاہیے تھا۔

یہ بھی پڑھیں پی ٹی آئی 3 لاکھ لوگ مجھے ڈی چوک پر دے، اسٹیبلشمنٹ خود مذاکرات کرے گی، شیر افضل مروت

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ سیاسی پارٹیوں کی شناخت پر بار کے الیکشن نہیں ہونے چاہییں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp