حماس کے خلاف جھڑپوں میں 74 ہزار صہیونی فوجی زخمی، نصف تعداد نفسیاتی امراض کا شکار

بدھ 30 اکتوبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

غزہ میں رواں مہینے کی 7 تاریخ سے اب تک حماس کے خلاف جھڑپوں میں 12 ہزار اسرائیلی فوجی زخمی ہوچکے ہیں جبکہ 7 اکتوبر 2023 کے بعد زخمی ہونے والے فوجیوں کی تعداد 74 ہزار سے تجاوز کرچکی ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق 7 اکتوبر 2024 سے اب تک زخمی ہونے والے اسرائیلی فوجیوں کی تعداد 12 ہزار سے بڑھ چکی ہے جس کے باعث صحت کے مراکز پر بھی بوجھ بڑھتا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: صیہونی افواج کے ہاتھوں ماری جانے والی 10 سالہ راشا کی وصیت پر من و عن عمل کیوں نہ ہوسکا؟

ہر ماہ تقریباً 1,000 زخمی فوجیوں کو اسپتالوں میں داخل کیا جاتا ہے۔ فوجیوں کے لیے قائم کردہ بحالی ڈویژن کا اندازہ ہے کہ سنہ 2030 تک معذور اسرئیلی فوجیوں کی تعداد تقریباً ایک لاکھ تک پہنچ جائے گی اور ان میں سے نصف کو نفسیاتی مسائل کا بھی سامنا ہوگا۔

رپورٹس کے مطابق 51 فیصد زخمی اسرائیلی فوجیوں کی عمریں 18 سے 30 سال کے درمیان ہیں۔ ان میں سے 43 فیصد نفسیاتی امراض کا شکار ہوچکے ہیں۔ انہیں بے چینی، ڈپریشن، پی ٹی ایس ڈی اور دیگر نفسیاتی مسائل کا سامنا ہے۔

مزید پڑھیے: غزہ: صیہونی فورسز کا ایک اور پناہ گاہ پر فضائی حملہ، بچوں سمیت 109 فلسطینی شہید

ایسے فوجیوں کی بھی ایک بڑی تعداد ہے جن کے سر پر شدید چوٹیں آئیں جبکہ ایک بڑی تعداد نے جسمانی اعضا گنوادیے ہیں اور بینائی کھو دی ہے۔

علاوہ ازیں اسرائیلی فوج کی جانب سے حال ہی میں جاری کردہ بیان میں کہا گیا تھا کہ اکتوبر 2023 میں شروع ہونے والی حماس کے خلاف جنگ سے لے کر اب تک ہلاک ہونے والے صہیونی فوجیوں کی تعداد 777 ہوگئی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp