فلورز ملز مالکان کا آٹے کی قیمت کم کرنے سے انکار، مرغی بھی مہنگی

ہفتہ 14 جنوری 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

لاہور میں فلور ملز مالکان نے آٹے کی قیمت کم کرنے سے انکار کردیا جب کہ مرغی کا گوشت بھی پھر مہنگا کردیا گیا۔

مارکیٹ ذرائع کے مطابق گندم 4 ہزار روپے من ہونے کے باوجود ملز مالکان نے آٹےکی قیمت میں کمی سے انکار کردیا ہے جب کہ مرغی کا گوشت بھی 16 روپے اضافے کے بعد 501 روپے کلو فروخت کیا جارہا ہے۔

مارکیٹ ذرائع کے مطابق 10کلو سرکاری آٹےکا تھیلا 648 روپے میں فروخت ہو رہا ہے اور 15 کلو آٹے کا کمرشل تھیلا 1900 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔

مارکیٹ ذرائع کا بتانا ہےکہ 20 کلو سرکاری آٹے کے تھیلے کی سپلائی بند کردی گئی ہے جب کہ تندور مالکان نے روٹی اور نان کا وزن بھی کم کردیا ہے جس کے باوجود روٹی 14 روپے اور نان 25 روپےکا فروخت ہو رہا ہے۔

مارکیٹ ذرائع کے مطابق مرغی کے گوشت کی فی کلو قیمت میں 16 روپے اضافہ کردیا گیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

صدر ٹرمپ کا زیرِ زمین جوہری تجربات کو خارج از امکان قرار دینے سے انکار

کالعدم ٹی ٹی پی کے لوگ طالبان حکومت میں شامل ہیں، وزیرِ دفاع خواجہ آصف

ایف بی آئی کا ریاست مشی گن میں دہشتگرد حملہ ناکام بنانےکا دعویٰ

آئرلینڈ: آسمان پر چمکتی پراسرار روشنی کا راز کھل گیا

تنزانیہ میں انتخابی دھاندلی کے الزامات، 3 روز سے جاری مظاہروں میں 700 افراد کی ہلاکت کا خدشہ

ویڈیو

پاک افغان مذاکرات کامیاب، ٹی ٹی پی کی شامت، مولانا فضل الرحمان آگ اگلنے لگے

پاک افغان مذاکرات: ایک کے بعد ایک نیا گیم، نصرت جاوید نے حقائق سے پردہ اٹھادیا

اقراء یونیورسٹی اسلام آباد میں ٹیکسٹائل تھیسس ڈسپلے، طلبہ کا حیران کن تخلیقی کام

کالم / تجزیہ

مولانا فضل الرحمان ٹھیک شاٹس نہیں کھیل پا رہے

مذہب، فلسفہ اور ریاست

اگر  خوبرو ’دیئیلا‘ پاکستان میں آ جائے تو؟