جوڈیشل کمیشن کی تشکیل: حکمراں اتحاد اور اپوزیشن نے 2،2 ارکان کے نام فائنل کرلیے

بدھ 30 اکتوبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

جوڈیشل کمیشن کی تشکیل کے لیے حکمراں اتحاد اور اپوزیشن کی جانب سے 2،2 نام فائنل کرلیے گئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق حکمراں اتحاد نے جوڈیشل کمیشن کے لیے بلاول بھٹو زرداری اور عرفان صدیقی کا نام فائنل کیا ہے، جبکہ اپوزیشن کی جانب سے عمر ایوب اور شبلی فراز کو نامزد کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں جوڈیشل کمیشن کی تشکیل، عمران خان نے عمر ایوب اور شبلی فراز کے ناموں کی منظوری دیدی

میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ حکمران اتحاد نے قومی اسمبلی سے چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو اور سینیٹ سے مسلم لیگ ن کے پارلیمانی لیڈر عرفان صدیقی کا نام فائنل کیا ہے۔

دوسری جانب اپوزیشن نے قومی اسمبلی سے اپوزیشن لیڈر عمر ایوب اور سینیٹ سے شبلی فراز کو نامزد کیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے حکمراں اتحاد اور اپوزیشن سے جوڈیشل کمیشن کی تشکیل کے لیے نام طلب کیے تھے۔

13 رکنی جوڈیشل کمیشن میں دو حکومتی اور دو اپوزیشن ارکان شامل ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں جوڈیشل کمیشن مجوزہ رولز 2024 پر نظرثانی کے حوالے سے اجلاس کا اعلامیہ جاری

میڈیا رپورٹس کے مطابق پی ٹی آئی کل دونوں نام اسپیکر قومی اسمبلی اور چیئرمین سینیٹ کو بھیجے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp