ٹرمپ کے الیکشن جیتنے پر عمران خان کی رہائی کی بات میں صداقت نہیں، امریکا

جمعرات 31 اکتوبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے کہا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کے الیکشن جیتنے پر بانی پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی کی بات میں کوئی صداقت نہیں ہے۔

امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیوملر کی پریس بریفنگ میں صحافی نے سوال کیا کہ پی ٹی آئی رہنما لطیف کھوسہ نے کہا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ انتخابات جیتے تو بانی پی ٹی آئی رہا ہوجائیں گے، میتھیو ملر نے جواب میں کہا کہ میں کتنی بار کہوں کہ یہ سچ نہیں ہے۔ سابق وزیراعظم کے خلاف قانونی کارروائیاں پاکستانی عدالتوں کا معاملہ ہے، اور ان سے متعلق فیصلہ بھی پاکستانی عدالتوں نے کرنا ہے۔

مزید پڑھیں:امریکا حکومت پاکستان کے ساتھ مل کر کام کرتا رہے گا، میتھیو ملر

میتھیو ملر نے کہا کہ یہ بات بھی ہم کئی بار کہہ چکے ہیں کہ عمران خان کی وزارت عظمیٰ سے برطرفی میں امریکی کردار کے الزامات غلط ہیں، بانی پی ٹی آئی کو ہٹانے میں امریکا کا کردار نہیں ہے۔ پاکستانی سیاست کا معاملہ پاکستانی عوام کو اپنے قانون اور آئین کے مطابق طےکرنا ہے۔

میتھوملر سے پوچھا گیا کہ کینیڈین حکومت نے الزام لگایا ہے کہ بھارتی وفاقی وزیر امیت شاہ سکھوں کی قاتلانہ سازش میں ملوث ہیں، اس پر ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا جواب تھا کہ کینیڈا کی طرف سے لگائے گئے الزامات تشویشناک ہیں، الزامات پر حکومت سے مشاورت جاری رکھیں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ورلڈ کلچر فیسٹیول میں فلسطین، امریکا اور فرانس سمیت کن ممالک کے مشہور فنکار شریک ہیں؟

سیکیورٹی صورتحال کے پیش نظر بلوچستان میں انٹرنیٹ سروس معطل ’انٹرنیٹ صرف سہولت نہیں، ہمارا روزگار ہے‘

خیبرپختونخوا میں منعقدہ جرگے کے بڑے مطالبات، عملدرآمد کیسے ہوگا اور صوبائی حکومت کیا کرےگی؟

سینیٹ اجلاس کا ایجنڈا جاری، 27ویں ترمیم میں مزید ترامیم کی منظوری ایجنڈے میں شامل

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ون ڈے سیریز کے 2 میچز کا شیڈول تبدیل

ویڈیو

ورلڈ کلچر فیسٹیول میں فلسطین، امریکا اور فرانس سمیت کن ممالک کے مشہور فنکار شریک ہیں؟

بلاول بھٹو کی قومی اسمبلی میں گھن گرج، کس کے لیے کیا پیغام تھا؟

27 ویں ترمیم پر ووٹنگ کا حصہ نہیں بنیں گے، بیرسٹر گوہر

کالم / تجزیہ

کیا عدلیہ کو بھی تاحیات استثنی حاصل ہے؟

تبدیل ہوتا سیکیورٹی ڈومین آئینی ترمیم کی وجہ؟

آنے والے زمانوں کے قائد ملت اسلامیہ