دونوں ہاتھوں سے بولنگ کرنے کا ہنر، فخر زمان کے بیٹے کی ویڈیو وائرل

جمعرات 31 اکتوبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستانی کرکٹ ٹیم کے اوپنر فخر زمان کے بیٹے کی بولنگ کرواتے ہوئے ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

وائرل ویڈیو میں فخر زمان کو دونوں ہاتھوں سے بولنگ کراتے دیکھا جا سکتا ہے جس پر صارفین کی جانب سے مختلف ردعمل سامنے آ رہا ہے۔ ویڈیو شیئر کرتے ہوئے ایک صارف کا کہنا تھا کہ فخر زمان کا بیٹا زین ایک با صلاحیت کرکٹر ہے جو دونوں ہاتھوں سے بولنگ کے ساتھ ساتھ بلے بازی بھی کرتا ہے۔

کئی صارفین نے فخر زمان کے بیٹے کو مستقبل کا سپر اسٹار قرار دیا تو کوئی ان کے دونوں ہاتھوں سے بولنگ کرنے کے انداز کو سراہتا نظر آیا۔ ایک صارف نے لکھا کہ فخر زمان نفرت کرنے والوں کو جلاتے ہوئے بہت مطمئن نظرآ رہے ہیں۔

ایک ایکس صارف نے فخر زمان کے بیٹے کی شاندار بولنگ کو دیکھتے ہوئے کہا کہ انہیں بوبی بھائی ( بابر اعظم) کی جگہ بھیج دیں۔

مسٹر پاکستان نامی صارف نے زین کو مستقبل کا اسٹار قرار دے دیا۔

واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے فخر زمان کو سینٹرل کنٹریکٹ نہیں دیا جبکہ دورہ آسٹریلیا میں انجری کا بہانہ بناکر انہیں سلیکٹ نہیں کیا گیا۔ قومی وائٹ بال ٹیم کے کپتان محمد رضوان کا کہنا ہے کہ ان میچز میں فخر زمان کی کمی محسوس ہو گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp