حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان

جمعرات 31 اکتوبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

حکومت پاکستان نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد وبدل کرتے ہوئے پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں1 روپے 35 پیسے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی فی لیٹرقیمت میں 3 روپے 85 پیسے اضافہ کر دیا ہے تاہم لائٹ ڈیزل کی قیمت میں فی لیٹر 2 روپے 61 پیسے کمی کا اعلان کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:یکم نومبر سے پیٹرول کی قیمتوں میں کتنی کمی کا امکان ہے؟

وزارت خزانہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق یکم نومبر 2024 سے اگلے 15 دن کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد و بدل کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کے مطابق پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 1 روپے 35 پیسے جبکہ ڈیزل کی فی لیٹرقیمت میں 3 روپے 85 پیسے اضافے کا اعلان کیا ہے۔

واضح رہے کہ حکومت اس وقت پیٹرول اور ڈیزل دونوں پر تقریباً 76 روپے فی لیٹر ٹیکس وصول کر رہی ہے، پیٹرول اور ڈیزل دونوں پر 60 روپے فی لیٹر پیٹرولیم ڈویلپمنٹ لیوی اور 16 روپے فی لیٹر کسٹم ڈیوٹی بھی وصول کی جا رہی ہے، اس کے علاوہ تقریباً 17 روپے فی لیٹر ڈسٹری بیوشن اور سیل مارجن آئل کمپنیوں اور ان کے ڈیلرز کو بھی ادا کیے جا رہے ہیں۔

مزید پڑھیں: سعودی کمپنی آرامکو پاکستان میں اپنا پہلا پیٹرول پمپ کب کھولے گی؟

میڈیا رپورٹس کے مطابق اس وقت عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں 5 فیصد تک گر گئی ہیں، جس کے بعد برطانوی خام تیل برینٹ آئل 73 ڈالرز فی بیرل پر فروخت ہو رہا ہے اور امریکی خام تیل ڈبلیو ٹی آئی 67 ڈالرز فی بیرل کی سطح پر موجود ہے۔

وزارت خزانہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل کی فی لیٹر نئی قیمت 255 روپے 14 پیسے مقرر کی گئی ہے، جبکہ پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 248 روپے 38 پیسے مقررکردی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کے استعمال میں مسلسل کمی آنے لگی

واضح رہے کہ اس سے قبل16 اکتوبر کو حکومت نے پیٹرول کی قیمت برقرار رکھنے جبکہ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں اضافے کا فیصلہ کیا تھا جبکہ 30 ستمبر کو حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں 2 روپے 7 پیسے، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 40 پیسے، لائٹ اسپیڈ ڈیزل کی قیمت ایک روپے 3 پیسے فی لیٹر کمی کا اعلان کیا تھا۔

ادھر پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے سے قبل آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا ) نے ایل پی جی کی قیمتوں میں بھی اضافہ کر دیا، گھریلو سلنڈر کی قیمت میں 34 روپے 9 پیسے کا اضافہ کر دیا گیا، ایل پی جی 2 روپے 88 پیسے فی کلو مہنگی کر دی گئی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

اعلیٰ نسل کے خرگوش اور بلیوں کی لاہور میں فروخت، کونسی نسل سب سے مہنگی ہے؟

برفباری نے پہاڑوں کو سفید چادر اوڑھا دی، مگر سیاح کم، بلوچستان کی سیاحت ایک بار پھر بدحالی کا شکار

اڈیالہ جیل میں قید عمران خان سے ملاقاتوں پر پابندی ختم نہ ہوسکی، وجہ کیا ہے؟

مہنگائی، منافع خوری اور رہائش کا بحران: پاکستان کی ریئل اسٹیٹ مارکیٹ کا مستقبل کیا ہے؟

ٹی 20 ورلڈ کپ: آئی سی سی بنگلہ دیش کے میچز بھارت سے باہر منتقل کرنے پر غور کرنے لگی

ویڈیو

اعلیٰ نسل کے خرگوش اور بلیوں کی لاہور میں فروخت، کونسی نسل سب سے مہنگی ہے؟

برفباری نے پہاڑوں کو سفید چادر اوڑھا دی، مگر سیاح کم، بلوچستان کی سیاحت ایک بار پھر بدحالی کا شکار

کراچی میں میرا تھن ریس کا انعقاد، عوام کی بھرپور شرکت

کالم / تجزیہ

جنریشن زی سوال ہی تو نہیں اٹھاتی

100 ارب سپر کمپیوٹرز کے برابر انسانی ذہن کے ارتقا، استعمال اور مغالطوں کا احوال

دوسرا دن