صدر مملکت کا پاؤں فریکچر، وزیر اعظم نے خیریت دریافت کی

جمعہ 1 نومبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعظم شہباز شریف نے صدر مملکت آصف علی زرداری کو دبئی میں ٹیلیفون کرکے پاؤں میں فریکچر پر ان کی خیریت دریافت کی ہے۔ وزیراعظم نے صدر مملکت کی جلد صحت یابی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار بھی کیا۔

گزشتہ شب دبئی ایئر پورٹ پر جہاز سے اترتے ہوئے صدر پاکستان آصف علی زرداری کے پاؤں میں فریکچر ہوگیا تھا۔ ایوان صدر کے مطابق صدر آصف علی زرداری کو فوری طور پر ابتدائی طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔

مزید پڑھیں:صدر آصف زرداری کا پاؤں فریکچر ہوگیا

ڈاکٹرز نے چیک اپ کے بعد اسپتال میں صدر آصف علی زرداری کے پاؤں پر 4 ہفتے کے لیے پلاسٹر کیا تھا، پھر انہیں اسپتال سے گھر منتقل کرتے ہوئے مکمل آرام کا مشورہ دیا تھا۔

خیال رہے کہ صدر مملکت آصف علی زرداری گزشتہ روز نجی دورے پر دبئی روانہ ہوئے تھے، انہیں دبئی میں 2 روز قیام کرنا تھا۔ صدر زرداری کی دبئی روانگی کے بعد چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی نے قائم مقام صدر کا عہدہ سنبھال لیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

مودی سرکار کے بھارت میں اقلیتیں مسلسل احساسِ محرومی اور امتیازی سلوک کا شکار

عماد وسیم کی دھمکیاں منظر عام پر، سابق اہلیہ ثانیہ اشفاق نے واٹس ایپ چیٹس شیئر دیں

عمران خان کیخلاف شہباز شریف کے ہرجانہ کیس میں ٹرائل کورٹ کی کارروائی روک دی گئی

راجوڑی میں عسکریت پسندوں سے بھارتی فوج کی جھڑپیں، 4 اہلکار ہلاک، متعدد شدید زخمی

پاکستان ہاکی فیڈریشن کے ایڈہاک صدر محی الدین نے عماد بٹ پر لگی 2 سال کی پابندی ہٹادی

ویڈیو

ٹوڈے بائٹس رمضان فیسٹیول، ریاض میں افطار کے لیے فیملیز کی پسندیدہ منزل

پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی کے لیے واقعی سنجیدہ ہے؟

وزیرستان کی کم عمر کرکٹر آئینہ جو محنت کی پچ پر کامیابی کی اننگز کھیلنا چاہتی ہیں

کالم / تجزیہ

مجھے سب ہے یاد ذرا ذرا

عماد وسیم کی دوسری شادی پر ہنگامہ کیوں؟

بنگلہ دیشی الیکشن، اور سونے کی درست ترتیب