وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ہر گزرتے سال کے ساتھ اسٹریٹ کرائم اور چوری کی وارداتوں میں بے تحاشہ اضافہ ہوگیا ہے اور پولیس چوروں کو نکیل ڈالنے میں ناکام نظر آتی ہے۔
ایسا ہی ایک واقعہ اسلام آباد کے سیکٹر بی 17 میں پیش آیا جہاں خاتون نے گاڑی چوری کی کوشش ناکام بنادی۔ جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ خاتون نے گاڑی گھر کے باہر نکالی اور گیٹ بند کرنے کے لیے اتریں تو ایک نا معلوم شخص گاڑی میں بیٹھ گیا۔ یہ دیکھتے ہی خاتون فوراً گاڑی کے سامنے آ گئیں اور شور مچانے لگیں جس سے گھر کے دیگر لوگ بھی باہر آ گئے اور انہوں نے گاڑی چوری کی کوشش ناکام بنا دی۔
اسلام آباد کے شہری چوروں، ڈاکوئوں سے خود نمٹنے لگے، سیکٹر بی 17 میں بہادر خاتون نے ڈکیتی کی واردات ناکام بنا دی، کار چوری کےلئے آئے چور کو دبوچ لیا۔ pic.twitter.com/oPPwkI7YeM
— Sanam Jamali🇵🇰 (@sana_J2) October 31, 2024
ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو اسلام آباد میں ڈکیتی کی بڑھتی ہوئی وارداتوں سے پریشان صارفین کی جانب سے اس پر مختلف تبصرے کیے گئے۔ ایک صارف نے سوال کیا کہ اسلام آباد انتظامیہ کہاں ہے؟
اسلام آباد انتظامیہ کہاں ہے؟https://t.co/k4qXNlp2Xl
— masood (@masood_anwar) October 31, 2024
محد رضوان نے پولیس کی کارکردگی پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ جب یہ ملزم تھانے جائے گا تو پولیس اسے چھوڑ دے گی۔
تھانے جائے گا پولیس چھوڑ دے گی https://t.co/Kuwqz5A1AY
— Muhammad Ramzan (@ramzan47474) October 31, 2024
ایک ایکس صارف نے لکھا کہ اس بہادر خاتون نے تو بہت دلیری اور جرآت سے ڈکیتی کو ناکام بنایا ہے لیکن انہیں حیرت ہو رہی ہے کہ خاتون کے گھر کے مردوں نے اس ڈاکو کی مکوں لاتوں سے تواضع کیوں نہیں کی۔
اس بہادر خاتون نے تو بہت دلیری اور جرآت سے ڈکیتی کو ناکام بنایا ہے مجھے بس حیرت ہو رہی ہے اس کے گھر کے مردوں سے انہوں نے اس ڈاکو کی چپیڑیں مکوں لاتوں سے تواضع کیوں نہیں کی۔ https://t.co/YPDkEwW2MY
— Bukhari (@ArshadUbl) October 31, 2024
اقصیٰ محمود لکھتی ہیں کہ جو کام پولیس کو کرنا چاہیے وہ لوگ خود کر رہے ہیں اور پولیس کو پی ٹی آئی کے ایم این اے اور ایم پی اے سے فرصت نہیں مل رہی۔
جو کام پولیس کو کرنا چاہیے وہ لوگ خود کر رہیں ہیں اور پولیس کو پی ٹی آئی کے MNAs MPAs سے فرصت نہیں مل رہی ! !!! جاہل لوگ
— Aqsa mahmood 🇵🇰 🇨🇦 (@AqsamehmoodBut1) October 31, 2024
واضح رہے کہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں گزشتہ 2 دنوں کے دوران بینک ڈکیتی کی 4 وارداتیں ہوئیں جس میں ایک شخص جاں بحق، 9 زخمی ہوگئے ہیں۔ پہلی ڈکیتی آئی نائن میں ہوئی جہاں مسلح ملزمان کی فائرنگ سے 1 شخص زخمی ہوا،دوسری بینک ڈکیتی اسلام آباد کے سیکٹر جی15 میں ہوئی جہاں 4افراد زخمی ہوئے۔
تیسری بینک ڈکیتی سیکٹر جی نائن فور میں ہوئی جہاں ڈاکو کی فائرنگ سے 1 شخص جاں بحق، 3 زخمی ہوئے،چوتھی بینک ڈکیتی سیکٹر جی فورٹین فور تھانہ سنبھل کی حدود میں ہوئی جہاں مسلح ڈاکو کیش چھین کر فرار ہوگئے اور فائرنگ سے گارڈ زخمی ہوا۔