سونا مزید مہنگا ہو گیا، سونے کی قیمت میں 3100 روپے کا اضافہ ہوا جس کے بعد فی تولہ سونا 2 لاکھ 17 ہزار 700 روپے کی سطح پر پہنچ گیا۔
10 گرام سونے کی قیمت میں 2 ہزار 656 روپے کا اضافہ ہوا، اضافے کے بعد 10 گرام سونے کی قیمت ایک لاکھ 86 ہزار 643 روپے ہو گئی ہے۔
گزشتہ ہفتے فی تولہ سونے کی قیمت 100 روپے اضافے کے ساتھ 2 لاکھ 14 ہزار 600 روپے اور 10گرام سونے کی قیمت 85 روپے اضافے کے بعد ایک لاکھ 83 ہزار 985 روپے تھی۔