چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے طویل مقدمہ بازی سے متعلق کیا ریمارکس دیے؟

جمعہ 1 نومبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی نے زمین کے تنازعہ کے بارے میں ایک کیس کی سماعت کے دوران طویل مقدمہ بازی سے متعلق اہم ریمارکس دیے ہیں۔

زمین کے تنازعہ سے متعلق کیس کی سماعت چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 2 رکنی بینچ نے کی۔ دوران سماعت درخواست گزار کے وکیل نے عدالت سے استدعا کی کہ تحریری حکمنامے میں متعلقہ فورم سے رجوع کرنے کی ہدایت جاری کردی جائے۔

یہ بھی پڑھیں: چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے جسٹس منصور علی شاہ کو اہم کمیٹی کی سربراہی سونپ دی

چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے کہا کہ میں رجسٹرار آفس کے اعتراضات کے خلاف ایک اپیل سن رہا تھا، ایک وکیل نے استدعا کی کہ سپریم کورٹ متعلقہ فورم سے رجوع کرنے کی ہدایت جاری کرے۔

چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ بعض اوقات سپریم کورٹ کا ایک جملہ لکھ دینے سے 18، 18 سال تک مقدمات چلتے رہتے ہیں، اپنے حکمنامے میں ایسی کوئی آبزرویشن نہیں دیں گے جس سے دوبارہ نیچے مقدمہ شروع ہو جائے۔

یہ بھی پڑھیں: سپریم کورٹ کے ججز کی تعداد میں اضافے کا بل یکم نومبر کو قومی اسمبلی میں پیش کرنے کا فیصلہ

جسٹس شاہد بلال حسن نے ریمارکس دیے کہ ہمارے لکھے بغیر بھی متعلقہ فورم سے رجوع کیا جا سکتا ہے۔ بعدازاں، عدالت نے متعلقہ فورم سے رجوع کرنے کی آبزرویشن دینے کی استدعا مسترد کردی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بحیرہ عرب میں چھوٹے جہاز کا طیارہ بردار امریکی بحری جہاز کے انتہائی قریب خطرناک پرواز

’تیرے بن 2‘ کا باضابطہ اعلان، وہاج علی اور یمنیٰ زیدی ایک بار پھر جلوہ گر ہوں گے

آن لائن کیب ڈرائیور کا جعلی ایپ کے ذریعے کرایہ بڑھانے کا انکشاف، کمپنی کا ڈرائیور کیخلاف کارروائی کا اعلان

مشرق وسطیٰ جنگ عالمی معیشت کے لیے خطرہ، شرحِ نمو اور مہنگائی پر شدید اثرات متوقع، سربراہ ورلڈ ورلڈ بینک

جنوبی ایشیائی افراد میں امراض کا تناسب زیادہ کیوں ہے؟ اب تک کی سب سے بڑی تحقیق کا آغاز

ویڈیو

لائیواسلام آباد مذاکرات: بغیر کسی معاہدے کے واپس جا رہے ہیں، تاہم بات چیت کے دروازے بند نہیں کیے، امریکی نائب صدر جے ڈی وینس

امریکا اور ایران ایک میز پر، آگے کیا ہونے جا رہا ہے؟

عرب میڈیا سے تعلق رکھنے والی صحافی پاکستانیوں سے متاثر، امریکا ایران مذاکرات میں پاکستان کی ثالثی اہم قرار دیدی

کالم / تجزیہ

معرکۂ امن، اسلام آباد کی دہلیز پر بدلتی دنیا

وہیل چیئر پر دنیا کی سیاحت کرنے والی مہم جُو خواتین

اسلام آباد میں آخری اوور