عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت مسلسل اضافے کے بعد اب کمی دیکھنے میں آ رہی ہے، پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 2500 روپے کمی ہو گئی ہے۔
ملک میں فی تولہ سونا 2500 روپے کمی کے بعد 284700 روپے کا ہوگیا جب کہ 10 گرام سونا 2144 روپے کمی کے بعد 244084 روپے کا ہو گیا ہے۔
اس کے علاوہ 10 گرام 22 قیراط سونے کی قیمت 223744 روپے ہو گئی۔
جبکہ عالمی بازار میں سونا 25 ڈالر کمی کے بعد 2752 ڈالر فی اونس کا ہوگیا ہے۔