جی ایچ کیو حملہ کیس: عمران خان سمیت نامزد ملزمان پر 8نومبر کو فرد جرم عائد کیے جانے کا امکان

جمعہ 1 نومبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

جی ایچ کیو گیٹ حملہ کیس میں ملزمان کو چالان کی نقول تقسیم کرنے کے معاملے پر انسداد دہشتگردی عدالت راولپنڈی کی جانب سے نامزد ملزمان پر 8نومبر کو فرد جرم عائد کیے جانے کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔

انسداد دہشتگردی عدالت راولپنڈی کے جج امجد علی شاہ نے اڈیالہ جیل میں سماعت کی۔ عدالت نے بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کو چالان کی نقول فراہم کردیں جبکہ شاہ محمود قریشی کو لاہور جیل ہونے کے باعث چالان کی نقول تقسیم نہ ہوسکیں۔

مزید پڑھیں: جی ایچ کیو حملہ کیس : عمران خان، شیخ رشید اور دیگر ملزمان پر فرد جرم عائد ہونے کا امکان

تھانہ آر اے بازار کے سب انسپکٹراحمد نواز نے سابق وزیر خارجہ کا طبی سرٹیفیکیٹ بھی عدالت میں پیش کیا۔ دیگر ملزمان کو انسداد دیشتگردی عدالت راولپنڈی میں چالان کی نقول تقسیم کی جاچکی ہیں۔

انسدادِ دہشت گردی عدالت کے جج بانی پی ٹی آئی عمران خان کو نقول فراہمی کے لیے اڈیالہ جیل آئے تھے۔ مقدمہ میں نامزد ملزمان پر 8نومبر کو فرد جرم عائد کیے جانے کا امکان ہے۔

واضح رہے اس سے قبل سماعت پر بھی جنرل ہیڈکوارٹرز (جی ایچ کیو) حملہ کیس میں بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور عوام مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید پر فرد جرم عائد ہونے کا امکان ظاہر کیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: مقدمات میں گِھرا عمران خان: زیر سماعت اہم مقدمات کی کہانی

ہفتے کے روز راولپنڈی کی انسداد دہشتگردی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے 9مئی کے جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت کی، شیخ رشید، صداقت علی عباسی، راجا بشارت و دیگر ملزمان عدالت میں پیش ہوئے۔

سماعت کے دوران پولیس نے جی ایچ کیو حملہ کیس کا چالان عدالت میں پیش کیا، عدالت نے چالان کی کاپیاں ملزمان میں تقسیم کردیں جس کے بعد عدالت نے کیس کی سماعت 30 اکتوبر تک ملتوی کردی تھی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp