آکسفورڈ چانسلر والے ’چکر میں پھنسانے‘ پر عمران خان کی ہمشیرہ زلفی بخاری پر برس پڑیں

جمعہ 1 نومبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان کی بڑی ہمشیرہ روبینہ خان کا کہنا ہے کہ جیل میں قید ان کے بھائی کو کیا پڑی تھی آکسفورڈ یونیورسٹی کے چانسلر بننے کی وہ تو زلفی بخاری نے شوشا چھوڑ کر انہیں اس معاملے میں پھنسا دیا۔

یہ بھی پڑھیں: آکسفورڈ یونیورسٹی نے چانسلر امیدواروں کی فہرست سے عمران خان کا نام نکال دیا

روبینہ خان نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر وائرل ایک ویڈیو میں کہا کہ ’عمران خان جیل میں ہیں، ان کو کیا شوق پڑا ہے آکسفورڈ یونیورسٹی چانسلر بننے کا۔ یہ زلفی بخاری نے اپنی ذاتی تشہیر کے لیے شوشہ چھوڑا‘۔

ہمشیرہ عمران خان کا کہنا تھا کہ انہوں (زلفی بخاری) نے آج تک کوئی ایسا کام نہیں کیا اور نہ ہی کوئی پڑھے لکھے انسان ہیں اسی لیے انہیں اس بات کا شوق چرایا کیوں کہ وہ سمجھتے ہوں گے کہ آکسفورڈ یونیورسٹی کا چانسلر بننا کوئی بہت بڑی بات ہے۔

روبینہ خان کا کہنا تھا کہ زلفی بخاری کو کیا پڑی تھی عمران خان کو اس معاملے میں الجھانے کی۔

مزید پڑھیے: عمران خان آکسفورڈ یونیورسٹی کے چانسلر کیوں نہیں بن سکتے؟

یاد رہے کہ زلفی بخاری نے رواں برس اگست میں عمران خان کی برطانیہ کی آکسفورڈ یونیورسٹی کے چانسلر کے انتخاب کی دوڑ میں شامل ہونے کی خبر کی تصدیق کی تھی۔

انہوں نے اپنی پوسٹ میں بتایا تھا کہ عمران خان کی ہدایات کے مطابق آکسفورڈ یونیورسٹی کے چانسلر کے انتخاب کے لیے درخواست جمع کروا دی گئی ہے۔

تاہم اکتوبر میں آکسفورڈ یونیورسٹی نے اپنی ویب سائٹ پر چانسلر کے عہدے کے لیے حتمی امیداروں کی فہرست جاری کی تو اس میں عمران خان کا نام شامل نہیں تھا۔ واضح رہے کہ چانسلر کے انتخابات کا دوسرا مرحلہ 18 نومبر کو شروع ہوگا جبکہ نتیجے کا اعلان ماہ رواں کے آخر میں ہوگا۔

جواب دینا مناسب نہیں سمجھتا، زلفی بخاری

دوسری جانب پی ٹی آئی رہنما زلفی بخاری کا کہنا ہے کہ وہ روبینہ خان کی تنقید کاجواب دینا مناسب نہیں سمجھتے۔

مزید پڑھیں: عمران خان جیل سے آکسفورڈ یونیورسٹی کے چانسلر کا الیکشن لڑیں گے، درخواست فارم جمع

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ عمران خان کی بہن روبینہ خان کا میرے دل میں بہت احترام ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ میں نے عمران خان کے لیے آج تک جو کچھ کیا وہ بہتر جانتے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاکستانی نژاد امریکی خاتون کو 8 برس کی قید، جرم کیا ہے؟

اسحاق ڈار کی روسی ہم منصب سے ملاقات، دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال

بنگلہ دیش اور پاکستان پولیس اکیڈمیوں کے تعاون کو بڑھانے کا اعلان

پتنگ کیوں اڑائی؟ باپ نے 11 سالہ بیٹے کو تشدد کرکے قتل کردیا

پاک لنکا ون ڈے سیریز: سری لنکن کھلاڑیوں کو وطن واپسی پر کس نے اکسایا؟ نام سامنے آگیا

ویڈیو

27ویں ترمیم نے چیخیں نکلوا دیں، فیض حمید کیس میں بڑا کھڑاک

روبوٹ کے ذریعے گردے کی کامیاب سرجری، یہ انسانوں سے بہتر ثابت ہوں گے، ماہرین

کوئٹہ کے کم گیس پر چلنے والے سستے گیزر، سخت سردی میں بڑی نعمت

کالم / تجزیہ

تحریک انصاف کو نارمل زندگی کی طرف کیسے لایا جائے؟

فواد چوہدری کی سیز فائر مہم اور اڈیالہ جیل کا بھڑکتا الاؤ

ایک بدزبان محبوب، بال ٹھاکرے