آسٹریلیا کے خلاف پہلے ون ڈے کے لیے پاکستان ٹیم کا اعلان

اتوار 3 نومبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

قومی سلیکشن کمیٹی نے آسٹریلیا کے خلاف پہلے ون ڈے کے لیے پاکستان کی پلیئنگ الیون کا اعلان کردیا ہے۔ کپتان محمد رضوان پہلی مرتبہ ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کی قیادت کریں گے۔ پاکستان  اور  آسٹریلیا کے درمیان پہلا ون ڈے 4 نومبر کو کھیلا  جائےگا۔

پاکستان پلیئنگ الیون میں  عبداللہ شفیق، صائم ایوب،  بابر اعظم،  محمد رضوان، کامران غلام، سلمان علی آغا، محمد عرفان خان، شاہین آفریدی، نسیم شاہ، حارث رؤف اور محمد حسنین شامل ہیں۔

دورہ آسٹریلیا کا مکمل شیڈیول

پاکستان کی کرکٹ ٹیم دورہ آسٹریلیا پر ہے جہاں وہ میزبان ٹیم کے خلاف 3 ون ڈے اور 3 ٹی20 بین الاقوامی میچوں کی سیریز کھیلے گی۔ کینگروز کو ون ڈے سیریز میں مایہ ناز آل راؤنڈر پیٹ کمنز لیڈ کریں گے۔ 3 ون ڈے انٹرنیشنل میچوں کا پہلا میچ 4 نومبر کو ایم سی جی میلبورن میں کھیلا جائے گا۔

مزید پڑھیں:مجھے یقین ہے کہ بابر اعظم کے حق میں ٹوئیٹ فخر زمان نے خود نہیں لکھی، وسیم اکرم

دوسرا ون ڈے میچ 8 نومبر کو ایڈیلیڈ  اوول میں کھیلا جائے گا جبکہ تیسرا اور آخری ون ڈے میچ 10 نومبر کو پرتھ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ تینوں ون ڈے میچز ڈے اینڈ نائٹ ہوں گے۔

ون ڈے سیریز مکمل ہونے کے بعد دونوں ٹیمیں برسبین پہنچیں گی جہاں 3 ٹی20 میچوں کی سیریز کا پہلا میچ 14 نومبر ،دوسرا ٹی20 میچ 16 نومبر کو سڈنی کرکٹ گراؤنڈ جبکہ تیسرا اور آخری ٹی20 میچ 18 نومبر کو بیلریو اوول ہوبارٹ میں کھیلا جائے گا۔ ٹی20 سیریز کے تینوں میچز نائٹ ہوں گے اور فلڈ لائٹس کی روشنی میں کھیلے جائیں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

یورپی یونین نے پاکستانی مؤقف کی حمایت کردی، افغان طالبان اور فتنۃ الخوارج کا مکروہ چہرہ بےنقاب

پاکستان کی مسخ شدہ تصویرکشی، بالی وڈ کی فلم ’دھُرندھر‘ تنقید کی زد میں

فیصل آباد میں کیمیکل فیکٹری کا بوائلر پھٹنے سے دھماکا، 14 ہلاک، متعدد زخمی

1971 کی پاک بھارت جنگ: بہاریوں پر ڈھائے جانے والے مظالم تاریخ کا سیاہ باب

آزادی رائے کو بھونکنے دو

ویڈیو

شیخ حسینہ واجد کی سزا پر بنگلہ دیشی عوام کیا کہتے ہیں؟

راولپنڈی میں گرین انیشی ایٹیو کے تحت الیکٹرو بس سروس کا باضابطہ آغاز

پختون قوم پرست جماعت عوامی نیشنل پارٹی کے مستقبل کو کتنا خطرہ ہے؟

کالم / تجزیہ

آزادی رائے کو بھونکنے دو

فتنہ الخوارج، تاریخی پس منظر اور آج کی مماثلت

افغان، بھارت تجارت: طالبان ماضی سے کیوں نہیں سیکھ پا رہے؟