ایون فیلڈ پر مظاہرہ کرنے والوں کا گھیراؤ کیا جائے گا، مسلم لیگ ن لندن

اتوار 3 نومبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

مسلم لیگ ن برطانیہ کے صدر احسن ڈار نے اعلان کیا ہے کہ جو بھی ایون فیلڈ ہاؤس مظاہرے کے لیے آئے گا اس کے گھر کا گھیراؤ کیا جائے گا۔ یہاں مظاہرہ کرنے والوں کو اینٹ کا جواب پتھر سے ملے گا۔

ایون فیلڈ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے برطانیہ کے صدر احسن ڈار نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف نے ایسی نسل تیار کرلی ہے جس کو نا اپنی عزت کا خیال ہے نہ کسی اور کی عزت کا خیال کرتے ہیں۔ ہم نے فیصلہ کرلیا ہے جو بھی ادھر کا رخ کرے گا اس کو پورا جواب دیا جائے گا۔

مزید پڑھیں: نواز شریف کے لندن پہنچنے پر پولیس کیوں طلب کرنا پڑی؟

’پی ٹی آئی والے ہمیشہ ایسا ہی کام کرتے ہیں جو ملک و قوم کے لیے شرمندگی کا باعث بنتا ہے‘۔

انہوں نے کہا کہ قاضی فائز عیسیٰ کو سیکیورٹی دینے کے لیے رابطہ کیا گیا تھا لیکن انہوں نے منع کردیا کہ ان کو سیکیورٹی نہیں چاہیے۔ لیکن پی ٹی آئی والے یہ سمجھ جائیں گے نواز شریف قاضی فائز عیسیٰ نہیں ہیں۔

’جو بھی ایون فیلڈ کے باہر آئے گا اس کے گھر کا گھیراؤ کیا جائے گا چاہے وہ کوئی بھی صاحب ہوں یا صاحبہ ہوں‘۔

یہ بھی پڑھیں: سابق چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ کی لندن آمد پر پی ٹی آئی کا شدید احتجاج، گو قاضی گو کے نعرے

احسن ڈار نے کا کہنا تھا کہ یہ انہوں نے کرائے کے لوگ رکھے ہوئے ہیں، جن کا ہمیں بھرپور دفاع کرنا آتا ہے۔ زلفی بخاری، شایان علی صاحبزادہ جہانگیر، ملیکہ بخاری سمیت مختلف رہنماؤں کے گھروں کے باہر مظاہرے کریں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ورلڈ کلچر فیسٹیول میں فلسطین، امریکا اور فرانس سمیت کن ممالک کے مشہور فنکار شریک ہیں؟

سیکیورٹی صورتحال کے پیش نظر بلوچستان میں انٹرنیٹ سروس معطل ’انٹرنیٹ صرف سہولت نہیں، ہمارا روزگار ہے‘

خیبرپختونخوا میں منعقدہ جرگے کے بڑے مطالبات، عملدرآمد کیسے ہوگا اور صوبائی حکومت کیا کرےگی؟

سینیٹ اجلاس کا ایجنڈا جاری، 27ویں ترمیم میں مزید ترامیم کی منظوری ایجنڈے میں شامل

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ون ڈے سیریز کے 2 میچز کا شیڈول تبدیل

ویڈیو

ورلڈ کلچر فیسٹیول میں فلسطین، امریکا اور فرانس سمیت کن ممالک کے مشہور فنکار شریک ہیں؟

بلاول بھٹو کی قومی اسمبلی میں گھن گرج، کس کے لیے کیا پیغام تھا؟

27 ویں ترمیم پر ووٹنگ کا حصہ نہیں بنیں گے، بیرسٹر گوہر

کالم / تجزیہ

کیا عدلیہ کو بھی تاحیات استثنی حاصل ہے؟

تبدیل ہوتا سیکیورٹی ڈومین آئینی ترمیم کی وجہ؟

آنے والے زمانوں کے قائد ملت اسلامیہ