پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے لندن میں برطانوی وزیراعظم کی سرکاری رہائشگاہ کے سامنے احتجاج کرتے ہوئے عمران خان کی رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔
برطانوی وزیراعظم کی رہائشگاہ کے سامنے احتجاج کرنے والے افراد نے مطالبہ کیا ہے کہ پی ٹی آئی کا مینڈیٹ واپس کیا جائے تاکہ پاکستان میں سیاسی استحکام ہو۔
یہ بھی پڑھیں عمران خان کے ساتھ رویہ ناقابل برداشت، اب احتجاج کی کال فائنل ہوگی، علی امین گنڈاپور
شرکا نے کہاکہ اگر پی ٹی آئی کا چھینا گیا مینڈیٹ واپس نہیں کیا جاتا تو ملک میں سیاسی استحکام کیسے آئے گا۔
لندن میں پی ٹی آئی کا زبردست احتجاج pic.twitter.com/gyaakvv6R8
— Usman Khan (@usmanghani_k) November 3, 2024
پاکستان تحریک انصاف کے مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے سینیئر پی ٹی آئی رہنما ذلفی بخاری نے کہاکہ عمران خان کو اڈیالہ جیل سے نکالا جائے، بانی پی ٹی آئی کے وکیل انتظار پنجوتھا کے ساتھ جو کچھ کیا گیا وہ قابل مذمت ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ دنوں سابق چیف جسٹس پاکستان جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کو مڈل ٹیمپل کا بینچر بنانے کی تقریب کے دوران پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں نے احتجاج کیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں لندن میں قاضی فائز عیسیٰ پر حملہ، وزارت خارجہ کی ہائی کمیشن کو قانونی کارروائی کی ہدایت
قاضی فائز عیسیٰ کے تقریب سے باہر نکلتے ہی پی ٹی آئی کارکنان نے ان کی گاڑی پر حملہ کیا، اور مکے برسائے۔ جبکہ احتجاج کرنے والے شرکا سے ذلفی بخاری، ملیکہ بخاری، اظہر مشوانی اور دیگر نے خطاب کیا تھا۔