پی ٹی آئی میں اختلافات، شہریار آفریدی کو جلسے میں تقریر نہ کرنے دی گئی

اتوار 3 نومبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے لندن میں برطانوی وزیراعظم کی رہائشگاہ کے سامنے ہونے والے احتجاجی مظاہرے کے دوران اختلافات آشکار ہوگئے۔

یہ بھی پڑھیں عمران خان کو رہا کیا جائے، پی ٹی آئی کا برطانوی وزیراعظم کی رہائشگاہ کے سامنے احتجاج

پاکستان تحریک انصاف نے برطانوی وزیراعظم کی رہائشگاہ کے سامنے احتجاج کرکے عمران خان کی رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔

جلسے میں شہریار آفریدی کو تقریر نہ کرنے دی گئی، وہ جونہی اسٹیج پر آئے تو شہباز گل نے اسٹیج چھوڑ دیا۔ جلسے سے ذلفی بخاری، شہباز گل اور دیگر رہنماؤں نے خطاب کیا۔

جلسے میں بلا کر تقریر نہیں کرنے دی گئی، شہریار آفریدی

اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شہریار آفریدی نے کہاکہ میں عمران خان کا سپاہی ہوں، مجھے احتجاج میں شرکت کے لیے کہا گیا تھا اس لیے شریک ہوا۔

یہ بھی پڑھیں عمران خان کے ساتھ رویہ ناقابل برداشت، اب احتجاج کی کال فائنل ہوگی، علی امین گنڈاپور

انہوں نے کہاکہ جلسے میں بلا کر پھر تقریر نہ کرنے دینے کی وجہ مجھے بھی سمجھ نہیں آسکی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp