بھارت سب سے زیادہ تیل روس سے درآمد کرتا ہے : رپورٹ

پیر 10 اپریل 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بلوم برگ کی ایک رپورٹ سامنے آئی ہے جس کے مطابق روس ایشیائی ممالک کو 34 فیصد درآمدات فراہم کرتا ہے۔

بلوم برگ کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق مارچ کے مہینے میں ہندوستان اور روس کے درمیان تیل کی تجارت بلند ترین سطح 1.64 ملین بیرل یومیہ (بی پی ڈی) تک پہنچ چکی ہے۔

ہندوستان کو روسی خام تیل کی فراہمی فروری میں ریکارڈ کی گئی جو کہ 1.62 ملین بی پی ڈی تک پہنچی۔ روس اب مسلسل 6 ماہ سے ہندوستان کو تیل فراہم کرنے والا سب سے بڑا ملک ہے۔

اعداد و شمار نے یہ بھی ظاہر کیا کہ مارچ میں روس کی ہندوستان کو تیل فراہمی کی مقدار میں نمایاں اضافہ دیکھا گیا ہے۔

دوسری جانب مارچ میں دیگر جنوبی ایشیائی ممالک نے کل 68600 بی پی ڈی تیل روس سے خریدا ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ عراق نے مبینہ طور پر 821952  بی پی ڈی تیل فروخت کیا اور سعودیہ کے بعد اب یہ ہندوستان کو تیل فراہم کرنے والا بڑا سپلائر ہے۔ سعودی عرب بھی بھارت کو 986288 بی پی ڈی تیل فراہم کر چکا ہے۔

متحدہ عرب امارات  بھی امریکہ کو پیچھے چھوڑتے ہوئے ہندوستان کے لیے خام تیل کا چوتھا سب سے بڑا ذریعہ بن چکا ہے۔

واضح رہے کہ ہندوستان اس وقت دنیا کا تیسرا سب سے بڑا تیل استعمال کرنے والا ملک ہے۔ اس نے یوکرین اور روس جنگ کے دوران روس کی جانب سے رعایت پر تیل بیچنے کی  پیش کش کو قبول کر لیا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

’خرابی رافیل طیاروں میں نہیں بلکہ انہیں اڑانے والے بھارتی پائلٹس میں تھی‘، فرانسیسی کمانڈر

’ایلی للّی‘ وزن گھٹانے والی ادویات کی کامیابی سے پہلی ٹریلین ڈالر کمپنی

ضمنی انتخابات: ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر رانا ثنا اللہ کو 50 ہزار روپے جرمانہ

کوپ 30: موسمیاتی مذاکرات میں رکاوٹ، اہم فیصلے مؤخر

صدر آصف علی زرداری کا لبنان کے یومِ آزادی پر پیغام، لبنانی عوام کے ساتھ یکجہتی کے عزم کا اعادہ

ویڈیو

میڈیا انڈسٹری اور اکیڈیمیا میں رابطہ اور صحافت کا مستقبل

سابق ڈی جی آئی ایس آئی نے حساس ڈیٹا کیوں چوری کیا؟ 28ویں آئینی ترمیم، کتنے نئے صوبے بننے جارہے ہیں؟

عدلیہ کرپٹ ترین ادارہ، آئی ایم ایف کی حکومت کے خلاف چارج شیٹ، رپورٹ 3 ماہ تک کیوں چھپائی گئی؟

کالم / تجزیہ

ثانیہ زہرہ کیس اور سماج سے سوال

آزادی رائے کو بھونکنے دو

فتنہ الخوارج، تاریخی پس منظر اور آج کی مماثلت