جماعت اسلامی نے بھی 26ویں آئینی ترمیم کو چیلنج کردیا

پیر 4 نومبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

جماعت اسلامی نے بھی 26ویں آئینی ترمیم کو سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا ہے۔

آئینی ترمیم امیر کے خلاف درخواست جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے وکیل عمران شفیق کے ذریعے دائر کی ہے۔ درخواست میں 26ویں آئینی ترمیم کو کالعدم قرار دینے کی استدعا کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بیرسٹر عابد زبیری نے بھی 26ویں آئینی ترمیم کیخلاف سپریم کورٹ سے رجوع کرلیا

درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ قرار دیا جائے کہ چیف جسٹس آف پاکستان کا تقرر سینیارٹی کے مطابق ہوگا، پارلیمانی کمیٹی کی جانب سے چیف جسٹس کا تقرر کالعدم قرار دیا جائے اور نئے جوڈیشل کمیشن کی تشکیل بھی معطل کی جائے۔

JIP 26th Amendment Imran Sh… by Syed Awad

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ 26ویں آئینی ترمیم بنیادی حقوق، بنیادی آئینی ڈھانچے اور متعدد آئینی شقوں کے خلاف ہے۔ درخواست میں وفاق سمیت چاروں صوبوں کو فریق بنایا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سپریم کورٹ: لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن نے 26ویں آئینی ترمیم کو چیلنج کردیا

واضح رہے کہ 21 اکتوبر کو آئین کا حصہ بننے والی 26ویں ترمیم کو اگلے ہی روز سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا گیا تھا۔ آئینی ترمیم کے خلاف اب تک بلوچستان بار کونسل، بلوچستان ہائیکورٹ بار کونسل اور لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے علاوہ سابق صدر سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن عابد زبیری سمیت 6 وکلا کی جانب سے درخواستیں دائر کی گئی ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ڈھاکہ میں انتخابی امیدوار فائرنگ سے شدید زخمی، تشدد میں اضافہ تشویشناک قرار

نیپال میں ’جن زی‘ کے احتجاج نے معیشت کی چولیں ہلا دیں، 586 ملین ڈالرز کا نقصان

پشاور پولیس نے مسافروں کو جعلی بائیک رائیڈرز سے بچانے کے لیے بڑا فیصلہ  کرلیا

بھارت نے 11 پاکستانی ماہی گیر گرفتار کر لیے، کشتی بھی تحویل میں لے لی

آزاد کشمیر الیکشن، نواز شریف نے اہم اجلاس طلب کر لیا

ویڈیو

پاکستان میں کون سی سولر ٹیکنالوجی سب سے کارآمد؟

پنجاب یونیورسٹی کا پی سی ڈھابہ، جس کی دال بھی بےمثال

خیبر پختونخوا: پی ٹی آئی سے دوری، کیا علی امین گنڈاپور پارٹی چھوڑ رہے ہیں؟

کالم / تجزیہ

افغان علما کا فتویٰ: ایک خوشگوار اور اہم پیشرفت

ٹرمپ کی نیشنل سیکیورٹی اسٹریٹجی کا تاریخی تناظر

سیٹھ، سیاسی کارکن اور یوتھ کو ساتھ لیں اور میلہ لگائیں