ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی آج 2 روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے ہیں، اپنے دورے کے دوران وہ وزیراعظم شہباز شریف، نائب وزیراعظم و وزیرخارجہ اسحاق ڈار سے ملاقاتیں کریں گے۔
وزیر خارجہ کے منصب پر فائز ہونے کے بعد عباس عراقچی کا یہ پہلا دورہ پاکستان ہے، اس سے قبل انہوں نے عرب اور بعض ہمسایہ ممالک کے دورے کیے تھے۔
یہ بھی پڑھیں:پاکستان کی ایران کیخلاف اسرائیلی حملوں کی شدید مذمت
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ایرانی وزیرخارجہ مشرق وسطٰی کی صورتحال اور پاک ایران دو طرفہ امور کے بارے میں پاکستان کے ساتھ بات چیت کریں گے۔
پاک ایران دوطرفہ مذاکرات، باہمی تعاون کے فروغ اور تجارت، توانائی اور سیکیورٹی امور پر بات چیت کے لیے یہ دورہ اہمیت کا حامل ہے۔
مزید پڑھیں:پاکستان اور ایران کے اسلحہ پروگرام میں معاونت کا الزام، امریکا نے متعدد کمپنیاں بلیک لسٹ کردیں
’یہ دورہ پاکستان اور ایران کے درمیان تجارت، توانائی اور سلامتی سمیت وسیع شعبوں میں تعاون اور بات چیت کو آگے بڑھانے کا ایک اہم موقع فراہم کرتا ہے۔‘
اسرائیل کے غزہ کے بعد لبنان اور ایران پر کئی اہداف پر حملوں کے بعد مشرق وسطی کی صورت حال کشیدہ ہے، موجودہ جنگی صورتحال میں اسرائیل نے پہلی مرتبہ شام کی سرزمین پر اپنے فوجیوں کی موجودگی بھی تسلیم کی ہے۔