پشاور سینٹرل جیل : کمسن قیدی مناسب انتظامات نہ ہونے کے باعث امراض میں مبتلا

پیر 10 اپریل 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پشاور سینٹرل جیل میں کمسن قیدیوں کے لیے مناسب انتظامات اور سہولیات نہ ہونے کے باعث بچے مختلف امراض میں مبتلا ہو گئے جبکہ بیماری دیگر قیدیوں میں بھی پھیلنے لگی۔

کمسن قیدیوں کے جلد کے امراض میں مبتلا ہونے کی بات اس وقت سامنے آئی جب نو تعینات چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ جسٹس مسرت ہلالی اچانک جیل پہنچ گئیں اور مختلف حصوں کا دورہ کر کے قیدیوں کے لیے فراہم انتظامات کا جائزہ لیا۔

پشاور ہائی کورٹ کی جانب سے جاری تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس نے جیل میں قیدیوں کے لیے سہولیات کے فقدان پر شدید برہمی کا اظہار کیا۔ مسرت ہلالی کمسن قیدیوں کی بیرک میں بھی گئیں جہاں انتظامات ناکافی تھے۔ کمسن قیدیوں کے بیرکس میں صفائی کی صورت حال ابتر تھی جبکہ بچے جلدی امراض میں مبتلا تھے۔

رپورٹس کے مطابق کمسن قیدیوں کو انتہائی تنگ جگہ میں رکھا گیا ہے اور قیدی زیادہ ہونے سے بیرکس میں بیٹھنے کی جگہ بھی نہیں تھی۔ بچوں میں پھیلی جلدی بیماری پر چیف جسٹس نے تشویش کا اظہار کیا اور طبی امداد دینے کی ہدایت کی جبکہ سپرنٹنڈنٹ جیل کو فوری بچوں کو دوسرے بیرک میں منتقل کرنے کی بھی ہدایت کی۔

جیل میں قیدیوں نے بھی چیف جسٹس سے مناسب انتظامات نہ ہونے کی شکایت کی ۔ قیدیوں نے بتایا کہ بیرکس میں تعداد زیادہ ہونے سے انھیں پریشانی کا سامنا رہتا ہے اور وہ ٹھیک طرح سے کھانا بھی نہیں کھا سکتے۔

اس موقع پر چیف جسٹس نے جوڈیشل افسران کو چھوٹے نوعیت کے مقدمات کا جلد فیصلہ کرنے کی بھی ہدایت کی۔

جیل میں قیدیوں میں تصادم ، حالات کشیدہ

دوسری جانب سینٹرل جیل پشاور میں قید 2 گروپوں میں لڑائی اور تصادم کے بعد پیر کے روز بھی حالات کشیدہ ہیں، تصادم میں پولیس اہلکاروں سمیت 4 قیدی زخمی ہو گئے جن میں سے ایک کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔

جیل کی اندرونی صورت حال سے باخبر ذرائع نے وی نیوز کو بتایا کہ جیل میں صورت حال اس وقت خراب ہوئی جب قتل اور خاندانی دشمنی والے 2 گروپوں کا سامنا ہوا جس کے بعد قیدیوں نے پولیس پر بھی حملہ کیا۔

سینٹرل جیل حکام نے بھی جیل میں 2 گروپوں کے مابین لڑائی کی تصدیق کر دی، قائم مقام آئی جی جیل خانہ جات عرفان اللہ محسود نے تصادم کو روٹین کا معاملہ قرار دیا۔ انہوں نے میڈیا کو بتایا کہ حالات کنٹرول میں ہیں اور جیل انتظامیہ معمول کے مطابق کام کر رہی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کا سپریم کورٹ کے سامنے دھرنا

پاکستان اور بھارت انڈر 19 کا تاریخی ٹکراؤ، سپر 6 میں اہم معرکہ

نیویارک میں برف ہٹانے کے لیے ’ہاٹ ٹب‘ متعارف، شہریوں کو آسانی کی امید

پریانکا چوپڑا ملک چھوڑنے پر کیوں مجبور ہوئیں؟ بالی ووڈ پروڈیوسر کے انکشافات

بھاٹی گیٹ سانحہ: وزیر اطلاعات پنجاب سمیت افسران کیخلاف مقدمے کی درخواست لاہور ہائیکورٹ میں دائر

ویڈیو

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کا سپریم کورٹ کے سامنے دھرنا

سخت شرائط کے باوجود اسٹینڈ بائی پروگرام حاصل کیا اور پاکستان کو اقتصادی بحران سے نکالا، شہباز شریف

کیا محمود اچکزئی حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان مذاکرات کروا پائیں گے؟

کالم / تجزیہ

طالبان کہانی: افغان طالبان سے پاکستانی طالبان تک

کیا سوشل میڈیا کا دور ختم ہوا؟

ایک تھا ونڈر بوائے