وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے کہا ہے کہ سعودی عرب اور قطر کے دورے کے دوران ہونے والی ملاقاتیں مفید رہیں، پاکستان اور قطر نے تیزی سے آگے بڑھنے کا فیصلہ کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں وزیراعظم شہباز شریف کی قطری تاجروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت
وفاقی کابینہ کے اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ دورہ سعودی عرب کے موقع پر سعودی ولی عہد محمد سلمان سے ون آن ون ملاقات ہوئی، انہوں نے کہاکہ آئی ٹی کے شعبے میں بہت گنجائش موجود ہے۔
انہوں نے کہاکہ ایک دو روز میں ہمارا وفد سعودی عرب روانہ ہوگا، جبکہ قطر انویسٹمنٹ اتھارٹی کی ٹیم اسی ماہ پاکستان تشریف لارہی ہے۔
انہوں نے کہاکہ امیر قطر نے پاکستان میں آئی ٹی پارک لگانے کا عندیہ دیا ہے، جبکہ آذربائیجان نے بھی پاکستان میں سرمایہ کاری کی بات کی، ان کا پیغام آیا ہے کہ وہ سرمایہ کاری کے لیے تیار ہیں پاکستان تیاری کرکے بتادے۔
وزیراعظم نے کہاکہ امیر قطر نے ماضی میں 3 ارب ڈالر کی کمٹمنٹ کی تھی۔
یہ بھی پڑھیں وزیراعظم شہباز شریف کی امیرِ قطر سے ملاقات، دورہ پاکستان کی دعوت
واضح رہے کہ وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ختم ہوگیا ہے، جس میں اہم فیصلے کرلیے گئے ہیں۔